سرینگر26نومبر// سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پمپور میں پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد 04 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔جن کی شناخت مدثر احمدڈار ولد محمد اشرف ڈار ناملبل پامپور،عمر نورولد نور محمد بٹ ساکن وویان پامپور، عمر ریاض گنائی ولد ریاض احمد گنائی ساکن ووےن امپور اور سمیراحمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن بٹ محلہ وویان پامپورکے طور پرہوئی ہے۔ مذکورہ منشیات فروش اس پولیس ضلع کے مختلف تھانوں میں درج این ڈی پی ایس کیسوں میں ملوث تھے اور پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہے تھے۔متعدد ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود، ان منشیات فروشوں نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے دوبارہ منشیات کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔اس کے بعد، مقدمات پر باقاعدہ کارروائی کی گئی اور مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد، گرفتار منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جےل منتقل کےاگےا۔