سری نگر:26،نومبر: کے این ایس : //آج وادی کشمےر کے تمام پولیس اداروں میں پورے جوش و خروش کے ساتھ "یوم آئین”کی تقرےب کا انعقاد کےاگےا ۔ ان تقارےب کے دوران پولیس افسران وجوانوں کی طرف سے ایک آئینی عہد لیا گیا۔پولیس آفےسران نے اس موقع پر اپنے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے بعد ملک کی آزادی غیر ملکی تسلط سے حاصل ہوئی ہے۔ ہمارے آئین کی تمہید ان آئینی نظریات کی روح کو متعین کرتی ہے جو ہندوستانی جمہوریت کے تمام اداروں اور ہماری قوم کے لوگوں کے ذریعہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ہم قوم کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کرنے کا عہد لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ حلف برداری کے موقعے پر اےک شہری ہونے کے ناطے ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہریوں، گروہوں، اداروں یا شہریوں کی تنظیموں کے درمیان ہر تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اور ہم کسی بھی صورت میں اس کا سہارا نہیں لیں گے۔ کسی بھی تنازعہ کی صورت میں ہم کسی کا پاس نہےں کریں گے۔ ہم آئےن ہند کی پاسداری کے پابند ہونگے ۔