جنوبی کشمیر کے شوپیان کے بعد حکام نے جماعت اسلامی (جے آئی) کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو تیز کرتے ہوئے، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حکام نے تیرہ جائیدادوں کو ضبط کر لیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کو ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا، ”ضلع اننت ناگ میں، ایس آئی اے جموں و کشمیر کی سفارش پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اننت ناگ کی طرف سے مطلع کیے جانے کے بعد کروڑوں روپے مالیت کے تیرہ مقامات پر جائیدادوں کو استعمال اور داخلے پر پابندی کے ساتھ سیل کر دیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ، بشارت قیوم کے حکم کے مطابق، جس کی ایک کاپی نیوز ایجنسی کے پاس ہے کہ 13 جائیدادیں منظر عام پر آئی ہیں جو کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کی ملکیت ہیں اور ان کے قبضے میں ہیں اور ضلع کے دائرہ اختیار میں واقع ہیں۔ اننت ناگ اور سیکشن 8 UA(P) ایکٹ کے لحاظ سے مطلع کیا جانا ہے۔اس میں کہا گیا کہ متعلقہ تحصیلدار سے رپورٹ حاصل کرنے اور ان جائیدادوں سے متعلق ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا کہ یہ جائیدادیں کالعدم جماعت اسلامی ایسوسی ایشن کی ملکیت ہیں یا ان کے اراکین کے ذریعے ان کے قبضے میں ہیں۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈز اور دیگر منسلک دستاویزات کی جانچ پڑتال پر، ان کو UA(P) ایکٹ 1967کے سیکشن 8 کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔