سری نگر:11،دسمبر: کے این ایس : سری نگر کے بٹہ مالو کے لچھمن پورہ علاقے میں کل دیر رات آگ لگنے کے واقعہ میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا مال و اسباب بھیراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے ۔۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق کل دیر رات علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً دو رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگ گیا ہے ۔