کہاحکومت نے کشمیر وادی میں اُن کی کیلئے 6000 ٹرانزٹ رہائش گاہوںکی تعمیر کو دی منظوری
سری نگر:۲۱، دسمبر:مرکزی سرکار نے منگل کوکہاکہ جموں وکشمیر میں 64000کروڑروپے سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں ،جس میں سے2500کروڑ روپے کی رقومات پہلے ہی وصول ہوچکی ہیں ۔حکومت نے کشمیری تارکین وطن یا پنڈت مہاجرین کی بازآبادکاری کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج (PMDP) کے تحت کشمیری تارکین وطن کو 2639 سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں،اوراُن کیلئے6000 ٹرانزٹ رہائش گاہوں کی تعمیر کومنظوری دی گئی ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے منگل کو لوک سبھا کو بتایا کہ جموں و کشمیر حکومت نے 64000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز کی اطلاع دی ہے جس میں سے 2500 کروڑ روپے پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔انہوںنے تفصیل فراہم کرتے ہوئے ایوان زیریںکوبتایاکہ جموں وکشمیرمیں مالی سال2017-18میں 840.55کروڑروپے،مالی سال2018-19میں590.97 کروڑ روپے، 2019-20 میں 296.64 کروڑ روپے، 2020-21 میں 412.74 کروڑ روپے اور مالی سال2021-22میں67.26 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت نے اب تک تقریباً 64000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز موصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔اسکے ساتھ ہی مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا میں کہا کہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج (PMDP) 2015 کے تحت کشمیری تارکین وطن کو2639 سرکاری نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے وادی میں جموں و کشمیر حکومت کے مختلف محکموں میں تعینات یا تعینات ہونے والے کشمیری تارکین وطن ملازمین کے لئے 6000 ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ ”وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج (پی ایم ڈی پی) 2015 کے تحت کشمیری تارکین وطن کو 2639 سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں“۔مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت نے کشمیری تارکین وطن کی شکایات کو دور کرنے کے لئے 7 ستمبر2021 کو ایک پورٹل شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند جموں وکشمیر کی حکومت کی طرف سے جموں میں آباد اہل کشمیری تارکین وطن کومختلف سہولیات فراہم کرنے پر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی کرتی ہے۔