سید اعجاز
ترال // گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈاڈسرہ ترال میں جمعرات کو سالانہ دن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ہے، جس میںسکول میںزیر تعلیم طلباءو طالبات ،مقامی زی عزت شہریوں،بچوں کے والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میںضلع ڈیو لوپمنٹ افسر پلوامہ منظور احمد خان نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ہے۔ منعقدہ تقریب میں اسکولی بچوں کی جانب سے مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کر کے اپنی ہنر کابھر پور مظاہرہ کرکے شرکاءکو محظوظ کیا، جس پر شرکاءنے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔تقریب میں ادارے کی کار کردگی بھی پیش کی گئی ہے ۔تقریب میں نظام کے فرائض الطاف احمد ڈار نے انجام دئے ہیں ۔