بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

کشمیر میںجاری خشک موسم،دن کو ہلکی دُھوپ اوررات دن آسمان صاف

چلہ کلان کی آمد تک سردی کی شدت برقرار ،21دسمبرتک رواں موسم میں کسی بڑی تبدیلی کے آثار نہیں :محکمہ موسمیات

by Srinagar Mail
15/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۵۱، دسمبر:گزشتہ 6دنوں سے جاری خشک موسمی صورتحال اور مطلع صاف رہنے کے باعث پوری کشمیر وادی سخت سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے ،اور40روزہ چلہ کلان کی آمد سے 6رو زقبل شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے ۔اس دوران بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کومنفی 5.6ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کیساتھ پہلگام سردترین مقام رہا جبکہ سری نگر،گلمرگ اور کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.2،منفی3.0اور منفی 3.2ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا۔اُدھر محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخرتک موسمی صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ موسم مسلسل خشک رہنے کے باعث آنے والے دنوںمیں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ اتوار سے جاری خشک موسم،دن کونکلنے والی ہلکی دھوپ اوررات کے وقت آسمان صاف رہنے کی وجہ سے کشمیروادی کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی آرہی ہے ،جسکے نتیجے میں لوگوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات وادی کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایاکہجنوبی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میںدوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ منگل اوربدھ کی درمیانی رات یہاں درجہ حرارت منفی5.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارکیاگیاتھا۔انہوںنے بتایاکہ یہ پہلگام کیلئے موجودہ سیزن میں معمول سے 1.8ڈگری سینٹی گریڈ کم پارہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو منگل اوربدھ کی درمیانی رات منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جبکہ سال کے اس وقت کے دوران پارہ معمول سے تقریباً2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہاکہ سری نگرمیں رواں موسم میں5 اور 14 دسمبر کوشبانہ درجہ حرارت منفی3.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاتھا۔انہوںنے کہاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جومنگل اور بدھ کی درمیانی رات منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن قاضی گنڈ کےلئے درجہ حرارت معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہاکہ کوکرناگ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس جگہ کے لئے معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوںنے مزید کہاکہ شمالی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات درج درجہ حرارت 4.0ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجومعمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایاکہ کپواڑہ قصبے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کیاگیاجو معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔اُدھر محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخرتک موسمی صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ موسم مسلسل خشک رہنے کے باعث آنے والے دنوںمیں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایاکہ21دسمبرتک کشمیرمیں موسم بنیاد طور پر خشک رہے گا،تاہم رواں ماہ کے آخرتک بھی موسم میںکسی بڑی تبدیلی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول ڈ اڈسرہ ترال میں سالانہ دن کے حوالے سے تقریب منعقد

Next Post

گرم لباس پہنیں،نقل وحمل کوکم کریں

Related Posts

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

پلوامہ نے ٹی بی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے

دریائے چناب پر تعمیر دنیا کا سب سے اونچا پل 120سالوں کیلئے ڈائزن کیا گیا

سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ پر جاری کام کیلئے 1973 کروڑ روپے کی منظوری

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

Next Post
گرم لباس پہنیں،نقل وحمل کوکم کریں

گرم لباس پہنیں،نقل وحمل کوکم کریں

شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

ریونیو دستاویزات میں جعلسازی کا7سال پرانا کیس

کیا سوپور کی نوعمر طالبہ کی ’خودکشی‘ غربت کا نتیجہ ہے؟ ،دلخراش کہانی غمزدہ ماںکی زبانی

کیا سوپور کی نوعمر طالبہ کی ’خودکشی‘ غربت کا نتیجہ ہے؟ ،دلخراش کہانی غمزدہ ماںکی زبانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail