جمعہ, دسمبر ۸, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

کیا سوپور کی نوعمر طالبہ کی ’خودکشی‘ غربت کا نتیجہ ہے؟ ،دلخراش کہانی غمزدہ ماںکی زبانی

’ پہلے ہی کچھ نقد رقم کےساتھ خاندان کی مدد کی ،سرکاری نوکری نہیں دی جا سکتی،مزید مدد کےلئے رابطہ کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر بارہمولہ

by Srinagar Mail
15/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سوپور:۵۱،دسمبر:کشمیر میں آئے دنوں بالغ اور نابالغ افراد کی جانب سے خودکشی کئے جانے کے واقعات رونما ہوتے ہیں ،اوراس انتہائی اقدام کے پیچھے کوئی نہ کوئی ایسی وجہ ہوتی ہے جس کاتعلق ہمارے معاشرے کی زبوں حالی ،نوجوان نسل کی غلط صحبت ،غربت اور بعض اوقات ذہنی ونفسیاتی دباﺅ بھی ہوتاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق 4روز قبل سوپور کے جامع قدیم پُل سے ایک 17سالہ نوعمر طلبہ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرڈایا،اوراب تک اس معصوم کی نعش کوجہلم سے برآمد نہیںکیا جاسکاہے ۔اُسکی ماں مسلسل چار دنوں سے جہلم کے کنارے پہنچ کر یہ کہتی سنی جارہی ہے کہ میری بیٹی لو گ تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر9ویں جماعت کی اس نوعمر طالبہ کی خودکشی کے بارے میں قیاس آرائیوں کی بھرمار ہے لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ تاہم، اس کی والدہ بتاتی ہیں کہ ان کی بیٹی کی خودکشی کی وجہ غربت کے نتیجے میں ڈپریشن تھی۔ جہلم میں کود کر اپنی جان دینے والی نوعمر طالبہ کی غمزدہ ماں کہتی ہیں کہ میری بیٹی کے والد کا انتقال تقریباً12سال قبل ہوا تھا اور اس کا بھائی گردے کی بیماری میں مبتلا ہے۔انہوںنے بتایا کہ چند روز قبل میری یہ بیٹی سخت ڈپریشن یا ذہنی دباﺅکی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری میں مبتلا تھی۔ وہ مسلسل درد شقیقہ اور سینے کے درد میں مبتلا تھی،میں اسے ہسپتال لے گئی جہاں اُس کا علاج کیا گیا۔نوعمر بیٹی کی المناک موت سے سخت دلبرداشتہ ماں نے کہاکہ خودکشی کے دن وہ اپنے چچا کے گھر گئی تھی۔ جب وہ واپس آئی تو میں نے اسے نن چائی (گلابی چائے) دی جو اس نے لی اور پانی کا گلاس مانگا۔میںنے اُس کوپانی کاگلاس دیا اوراُس نے ایک گولی (دوا) لی۔بیٹی نے مجھے بتایا کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے وہ دوائیوں کی صرف ایک پٹی لائی ہے، میں نے جواب دیا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، میں مزید دوائیاں لاﺅں گی۔غمزدہ ماں کے بقول اُسکی بیٹی نے ایک گولی لی اورمیں خود ایک رشتہ دار کے گھر چلی گئی ۔خاتون نے بتایا کہ جب وہ گھر واپس آئی تو اس نے بیٹی کے بارے میں دریافت کیاتو میری بڑی بیٹی نے مجھے بتایاکہ وہ آپ کے بعد گھر سے چلی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ باہر دکاندار نے مجھے بتایا کہ میری بیٹی جہلم ندی پر پل کی طرف چل رہی ہے۔ایک اور خاتون نے مجھے بتایا کہ اس نے میری بیٹی کو پل پر دیکھا۔ بمیری بڑی بیٹی جو اپنی چھوٹی بہن کو بھی تلاش کر رہی تھی اس نے بہن کو پل کی حفاظتی دیوار پکڑے دیکھا۔غمزدہ ماں کاکہناتھاکہ جب میری اس بیٹی نے اپنی بڑی بہن کو اپنے قریب آتے دیکھا تو اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔اس کے بعد سے جموں کشمیر پولیس دیگر امدادی ٹیموں کےساتھ مل کر نوعمرطالبہ کی لاش کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن چوتھے دن کوصبح تک بھی اُسکی نعش کوبرآمد نہیں کیا گیاتھا ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ کسی بھی بچے کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے۔ تاکہ وہ بے فکر زندگی گزار سکیں۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پرایک ٹویٹ کاجواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے، ”بھائی نے پہلے ہی کچھ نقد رقم کے ساتھ خاندان کی مدد کی ہے۔ سرکاری نوکری نہیں دی جا سکتی، آپ جانتے ہوں گے۔ دوسری مدد کے لیے رابطہ کیا جائے گا!“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ریونیو دستاویزات میں جعلسازی کا7سال پرانا کیس

Next Post

پولیس افسران کی اونتی پورہ ،پلوامہ اوربڈگام میں

Related Posts

زخمی پولیس انسپکٹرایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعدزخموں کی تاب لا کر دم توڑ بیٹھا

زخمی پولیس انسپکٹرایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعدزخموں کی تاب لا کر دم توڑ بیٹھا

پی ڈی پی کو عدالت میں جانا کوئی مجبوری ہوگی،جب ہم گئے تب وہ نہیں آئے وہ خاموش رہی:عمر عبد اللہ

پی ڈی پی کو عدالت میں جانا کوئی مجبوری ہوگی،جب ہم گئے تب وہ نہیں آئے وہ خاموش رہی:عمر عبد اللہ

زوجیلا پاس پرایک اورالمناک سڑک حادثہ

زوجیلا پاس پرایک اورالمناک سڑک حادثہ

دو روزہ سرینگر سکائی چمپئن شپ اختتام پزیر، بسم الله کلب کی شاندار کارکردگی

دو روزہ سرینگر سکائی چمپئن شپ اختتام پزیر، بسم الله کلب کی شاندار کارکردگی

بلاک ترال میں ”وکست بھارت سنکلپ یاترا“ کت تحت پروگرام بڑے پیمانے پر جاری

بلاک ترال میں ”وکست بھارت سنکلپ یاترا“ کت تحت پروگرام بڑے پیمانے پر جاری

شملہ حادثہ:گوجر بکروال کانفرنس کا اظہار دُکھ،سرکار مہلوکین کے ورثاءکو امداد فراہم کریں :یاسین پسوال

شملہ حادثہ:گوجر بکروال کانفرنس کا اظہار دُکھ،سرکار مہلوکین کے ورثاءکو امداد فراہم کریں :یاسین پسوال

Next Post
پولیس افسران کی اونتی پورہ ،پلوامہ اوربڈگام میں

پولیس افسران کی اونتی پورہ ،پلوامہ اوربڈگام میں

پلوامہ میں پولیس ،پبلک میٹنگ کاانعقاد

پلوامہ میں پولیس ،پبلک میٹنگ کاانعقاد

نیشنل کانفرنس چاہتی ہے کہ ہندوستان پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس چاہتی ہے کہ ہندوستان پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail