سری نگر:۸۲، دسمبر: جے کے این ایس : محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکزکے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بدھ کوکہاکہ جموں وکشمیر میں 29اور30دسمبر کوکہیں کہیں اعتدال پسند برفباری کا امکان ہے تاہم انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ 5 جنوری2023 تک کسی بڑی برفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں۔جے کے این ایس کے مطابق نامور ماہر موسمیات اور سری نگرمیں قائم ہندوستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بدھ کواپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہاکہ جموںکیساتھ ساتھ کشمیروادی میں بھی گہری دُھند پائی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ29دسمبر کی شام سے30دسمبر کے دوران کچھ مخصوص مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے اعتدال پسند برفباری کا70فیصد امکان ہے۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ5 جنوری تک جموں وکشمیرمیں کسی بھاری برفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔سونم لوٹس کاٹویٹ میں کہناتھاکہ اگرچہ، کسی بڑی برف باری کی کوئی پیشین گوئی نہیں ہے لیکن ہلکی برف باری اور منجمد درجہ حرارت سے نیچے سونمرگ،زوجیلا، سن تھن ٹاپ، گریزبانڈی پورہ وغیرہ راستوںپر سطحی نقل و حمل میں عارضی خلل پڑ سکتا ہے۔