سید اعجاز
ترال // جنوبی کشمیر کے ڈاڈسرہ ترال میں لاکھو روپے سے تعمیر کھیل کے میدان کو عوام کے لئے وقف کیا گیا یے۔اس سلسلے میں یہاں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ہے۔الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ علاقے نوجوانوں کو کھیل کھود کء حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور سیل یا دیگر علاقوں میں کھیل کے میدان میں اپنا شوق پورا کرنا پڑ رہا ہی ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں میں چھپا ٹیلنٹ بھی باہر نہیں آتا ہے۔ٹھاکر نے بتایا مزکورہ اسٹیڈیم جو نودل اور ڈاڈسرہ کے بیچ میں واقع ہے پر مزید کام کر کے ایک ماڈل کھیل کے میدان کے طور بڑھاوا دیں گے۔۔۔تاکہ نوجوان منشیات اور باقی برے کاموں سے دور رہیں گے۔