جمعہ, مارچ ۳۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

’ ’چائے پے چرچا‘ :خاتون آئی جی سی آر پی ایف کی صحافیوں کیساتھ غیررسمی ملاقات

مکمل اعتماداور بھروسہ مندی پائیدار امن کی ضمانت،نوجوانوں کوخرافات سے دُور رکھنے کیلئے دیگر سرگرمیوںمیں مصروف رکھنا لازمی:چارو سنہا

by Srinagar Mail
29/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۹۲، دسمبر:مرکزی ریزرﺅ پولیس فورس(سی آرپی ایف) کی کشمیرمیں تعینات خاتون انسپکٹر جنرل چاروسنہا کاکہناہے کہ نوجوانوںکوجس قدر مصروف رکھاجائے ،اُسی قدر کووہ خرابیوں اور خرافات سے دُور رہیں گے ۔ساتھ ہی وہ مکمل اعتماداور بھروسہ مندی کوپائیدار امن کی ضمانت بھی مانتی ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق آئی جی سی آر پی ایف چارو سنہا نے جمعرات کویہاں مقامی ،ملکی اور بین الااقوامی میڈیا ادروں سے وابستہ کچھ صحافیوں کیساتھ ’چائے پے چرچا‘ کے تحت ایک غیررسمی ملاقات کے دوران کشمیر کے حالات ،یہاں تعینات سیکورٹی فورسزکے رول وخدمات اور کشمیری نوجوانوں کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم جسقدر اپنے نوجوانوں اورنونہالوں کوتعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں ودیگرسرگرمیوںمیں مصروف رکھیں گے ،اُسی قدر کووہ خرابیوں اور خرافات سے دُور رہیں گے ۔انسپکٹر جنرل چارو سنہا کاکہناتھاکہ کشمیرمیں تعینات مرکزی ریزرﺅ پولیس فورس(سی آرپی ایف) نے سیکورٹی ودیگر معاملات کیساتھ ساتھ عوامی اعتماد کوبحال کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی ہے ،اورہم اس پر عمل پیراہیں ۔انہوںنے کہاکہ سی آرپی ایف نے یہاں خودکومضبوط بھی کیا ،اور کافی فعال بھی بنایاہے ۔خاتون انسپکٹر جنرل کاکہناتھاکہ ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں کیساتھ ساتھ سی آرپی ایف نے حالیہ امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوںکی حفاظت اوراُنھیں لازمی سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم رول اداکیاہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ سی آرپی ایف اورمقامی پولیس ودیگر سیکورٹی ایجنسیوںکی مشترکہ حکمت عملی اورباہمی تال میل کاثبوت ہے کہ امسال بھی لاکھوں کی تعدادمیں سیاح ،یاتری اور دیگر لوگ بلاکسی خوف خطر کے کشمیر آئے۔چارو سنہا نے کہاکہ ہم نے امسال امرناتھ یاترا کے دوران زمینی سطح پر سخت چوکسی برتنے کیساتھ ساتھ ڈرونز کابھی استعمال کیا ،تاکہ ہمہ وقت ہماری نظر گردونواح پر رہے ۔آئی جی چارو سنہا نے کہاکہ مرکزی ریزرﺅ پولیس فورس نے عوام کیساتھ قریبی رابطہ قائم کیا ہے ،اورہماری کوشش رہتی ہے کہ جہاں ضرورت ہو،ہم مقامی لوگوںکی مددکریں ۔انہوںنے کہاکہ فورس کی جانب سے طبی اوردیگر کیمپوں کاانعقاد کیا جاتاہے ،اوران کیمپوںمیں بڑی تعدادمیں مقامی لوگ بشمول مرداورخواتین شامل ہوتی ہیں ۔نوجوانوں اورنونہالوں کاذکر کرتے ہوئے سی آرپی ایف کی کشمیرمیں تعینات خاتون انسپکٹر جنرل چاروسنہا کاکہناتھاکہ سردیوںکی چھٹیاں ہونے کے بعد طلباءاور طالبات گھروںمیں بے کار بیٹھے رہتے ہیں ،اوراسی لئے سی آرپی ایف کی جانب سے ’جشن چلہ کلان ‘کے تحت مختلف قسم کی تقریبات اور پروگراموںکااہتمام وانعقاد کیاجاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم بچوں اور نوجوانوں کیلئے مختلف قسم کے مقابلوں بشمول مباحثوں ،مصوری ،پیٹنگ ،کھیل مقابلوں اوردیگرسرگرمیوں کااہتما م کراتے ہیں ،تاکہ نوجوان اور نونہال ان سرگرمیوں میں مصروف رہ سکیں ،اوروہ کسی غلط راہ پر نہ جائیں ۔انہوںنے پھرکہاکہ ہم جسقدر اپنے نوجوانوں اورنونہالوں کوتعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں ودیگرسرگرمیوںمیں مصروف رکھیں گے ،اُسی قدر کووہ خرابیوں اور خرافات سے دُور رہیں گے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیرمیںا سمبلی انتخابات یقینی طور پر ہوں گے ،حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیاہی لے گا۔

Next Post

JKPمیں ملازمت دلوانے کی آڑمیں بھاری رقم اینٹھنے کامعاملہ

Related Posts

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

عیش مقام اننت ناگ دل دہلانے ولا واقعہ  ایک اور جاں بحق، تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ مزید6 زخمی، ملزم گرفتار:ایس ڈی ایم پہلگام

کھرہامہ کپوارہ میں7سالہ کمسن بچی کا بے دردانہ قتل ،گلا کٹی لاش ایک شڈ سے برآمد

دل کی دیکھ بھال میں نارائنا ہسپتال کی افادیت

دل کی دیکھ بھال میں نارائنا ہسپتال کی افادیت

ترال حلقہ انتخاب کی نشست بی جے پی کے لئے اہم اور جیت جائیں گے: سنیل شرما

ترال حلقہ انتخاب کی نشست بی جے پی کے لئے اہم اور جیت جائیں گے: سنیل شرما

Next Post
شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

JKPمیں ملازمت دلوانے کی آڑمیں بھاری رقم اینٹھنے کامعاملہ

کشتواڑ میں آگ کی شبانہ واردات 25 رہائشی  مکان جل کر خاکستر

کنزرٹنگمرگ میںجمعرات کی صبح شاپنگ کمپلیکس میں آگ نمودار

قصبہ بارہمولہ سے 14کلومیٹر فاصلے پرواقع پہاڑی بستی حاجی بل کے نوجوان کاکارنامہ

قصبہ بارہمولہ سے 14کلومیٹر فاصلے پرواقع پہاڑی بستی حاجی بل کے نوجوان کاکارنامہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail