سری نگر:۰۱، جنوری: : مرکزی ریزرو پولیس فورس (CRPF) جموں و کشمیر میں دیہی دفاعی کمیٹی کے محافظوں یا وی ڈی سی کو ہتھیاروں کی تربیت فراہم کرے گی تاکہ وہ دہشت گردانہ حملے کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔ جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق حکام نے پیر کونئی دہلی میں بتایاکہ تربیتی شیڈول کے ’حتمی شکل‘، ہتھیاروں کی مختلف اقسام اور شرکاءکی تعداد کا فیصلہ وقت کے ساتھ کیا جائے گا۔جموں و کشمیر انتظامیہ نے حال ہی میں گاو¿ں کے دفاعی محافظوں (VDGs) کو ہتھیار دوبارہ جاری کرنا شروع کئے ہیں، جو پہلے دیہی دفاعی کمیٹیوں (VDCs) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ VDGsیعنی دیہی دفاعی محافظین مقامی گاو¿ں کے رضاکاروں پر مشتمل ہے۔حکام نے مزید کہاکہ سی آر پی ایف دیہی دفاعی محافظوں کو ہتھیاروں کی تربیت فراہم کرے گا تاکہ وہ دہشت گردانہ حملے کی صورت میں دفاعی لائن کے طور پر کام کر سکیں۔ سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ اس نئی تجویز کے طریقوں کی ابھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو رضاکاروں کو بنیادی جسمانی جنگی مشقوں کی تربیت بھی دی جائے گی