سری نگر:۰۱، جنوری:مملکت سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ کووڈ19 وبائی امراض کو روکنے کےلئے 3 سال کی پابندیوں کے بعد اس سال کے حج کےلئے عازمین کی تعداد پر مزید کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر توفیق الربیعہ نے پیر کے روز ریاض میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حجاج کی تعداد کسی عمر کی حد کے بغیر، وبائی مرض سے پہلے کی طرح واپس آجائے گی۔جدہ میں ہونے والی حج ایکسپو 2023 سے خطاب کرتے ہوئے توفیق الربیعہ نے گزشتہ برسوں کے دوران لگائی گئی تمام پابندیوں کو ہٹانے کا بھی اعلان کیا۔5 جنوری 2023 کو وزارت حج اور عمرہ نے مملکت سعودی عرب کے اندر سے آنے والے عازمین کےلئے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس سال حج میں خواتین کےلئے محرم کی ضرورت نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔باور کیا جاتاہے کہ سال2023 میں حج سیزن کا آغاز 26 جون سے متوقع ہے۔2020 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دنیا بھرکے مسلمانوں کو اسلام کے پانچویں ستون کو غیر مشروط طور پر ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی