ترال //وزیر عظم نرندر مودی نے جنوبی کشمیر کے ترال کے سعید آباد پستونہ ترال میں جاری سنو کرکٹ کی ذکر کی ہے اس دوران ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمدگنائی نے بتایا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ وزیر عظم نے ان کے مقبول عام اور منفرد پروگرام من کی بات میں میرے علاقے کی ذکر ہے یہ خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہا میرا بھروسہ ہے کہ اس ذکر سے علاقے کے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیل کود میں جڑ جائیں گے اور منشیات جیسے وبا سے دور رہیں گے ۔انہوں نے بتایا علاقے کا بلاک تعمیر و ترقی میں نمبر ایک پر آیا ہے جس کے لئے میں ذاتی طور پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ اے ڈی سی ترال کے ساتھ ساتھ افسران اور فیلڈ عملے کا شکریہ ادا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا علاقے میں کئی کھیل کے میدانوں کو تعمیر کیا گیا ہے جبکہ جہاں جہاں انہیں نوجوان ٹورنامنٹوں میں مدعو کرتے ہیں وہاں شرکت کی ہے ۔انہوں نے علاقے کی من بات میں ذکر کو ایک اہم بات قرار دی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی ا مید ہے ۔