ترال// عطیقہ بیگم زوجہ مرحوم عبد المجید خطیب ساکن کالج روڑ ترال نذدیک فوڈ گرینر ی ترال پائیں اتوار کے روز انتقال کرگئیں۔اس دوران مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ادھر سیول سوسائٹی ترال نے بھی اپنے ایک بیان میں خاندارکے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ترال کے سینئر صحافی سید اعجاز، سٹار میڈیا نیوز ایجنسی کے سید فاروق احمد، سٹار سولرس ترال کے سید مقبول کے علاوہ سٹیزنز کونسل ترال کے چیر مین فاروق ترالی، کالج بک شاپ کے جان محمد چاڈرو،بشیر احمد ڈار، نیوز، ایٹین کے سید منظور نے بھی سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہارکر کے مرحومہ کے حق میں دعا مغفرت اور پسماندگان کےصبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔ادھرمرحومہ کے افراد خانہ نے ان تمام لوگوں، ہمسائیوں، رشتہ داروں، دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ہےجنہوں ہمارے گھر آکر یا ٹیلی فون پر ہمارے ساتھ تعزیت کر کے ہماری ڈھارس باندھی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین۔مرحوم کی فاتحہ خوانی یکم فروری بروز بدھوار آبائی گھر کالج روڑ ترال نذدیک فوڈ گرینر ی انجام دیا جائے گا۔