سی آر پی ایف 130 بٹالین کی جانب سے اونتی پورہ میں تقری
اونتی پورہ: ‘سویک ایکشن پروگرام’ کے تحت اونتی پورہ کشمیر میں 130 بٹالین سی آر پی ایف نے جمعہ کو ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ایک جسمانی طور پر معذور شخص کی عزت افزائی کی گئی۔ سی آر پی ایف کے مطابق مزکورہ مقامی نوجوان، گوہر احمد کار، جو کہ کانجی ناگ اونتی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں، کو کمپیوٹر اپلیکیشن میں ایک سالہ ڈپلومہ کی مالی اعانت فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گوہر کا کامیابی کے ساتھ ایک سالہ ڈپلومہ کورس مکمل کرنے کے بعد آج منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کمانڈنٹ سی آر پی ایف راجیو یادو نے انہیں ڈپلومہ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ ادھر گوہر احمد نے سی آر پی ایف کی مدد کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے، اور حکومت سے بھی معذور افراد کو اس طرح کی امداد کرنے کی درخواست کی ہے۔