سرینگر: جموں کے گھروٹا میں جاری چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں ترال ہنٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے منطقی سی سی اونتی پورہ کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کرکے ہنٹرز نے اونتی پورہ کی ٹیم کو محض 76 رنز پر آل آو?ٹ کر دیا۔ ترال ہنٹرز کے عزیر فیروز نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرکے چار وکٹیں حاصل کئے، جس کو بعد میں مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس طرح ترال ہنٹرز ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم رہی، جس نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔