سری نگر:4فروری:ترال قصبے سے فقط2کلو میٹر دور آری گام نام گاﺅں کی آبادی پینے کے صاف پانی ،بجلی کے ترسیلی نظام اوراندورونی رابط سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے شدید پریشانیوں سے دچار ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے بستی کا دورہ کیا اور عوام کو یقین دیا ہے کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مزکورہ گاﺅں میں لوگوں کے مطابق 1960کے بعد نا ہی پانی کے ترسیلی نظام کو تبدیل کیا گیا ہے اور نا ہی بجلی نظام کو جس کی وجہ سے انہیں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگوں نے بتایا ہر علاقے میں رابط سڑکیں تعمیر ہوئے ہیں تاہم اس بستی کے اندرونی گلی کوچے انتہائی خستہ حال ہیں جس کی وجہ سے انہیںسخت مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔لوگوں نے بتایا جن نلوں سے ان کو پانی فراہم کیا جاتا ہے وہ زنف آلودہ ہے اور اس پانی کی وجہ سے لوگ انتہائی خطر ناک بیماریوں کے شکار ہوئے ہیں ۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبر نے علاقے میں ایک عوامی دربار منعقد کیا ہے جس میںمقامی لوگوں نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں تنگ آکر حصہ لیا اور لوگوں کے مشکلات کو اجاگر کیا گیا ۔ڈی ڈی سی ممبر نے دربار منعقد کرنے کے علاوہ گاﺅںکا مکمل دورہ کیا۔انہوں نے بعد میں دیور،گامراز کا بھی دورہ کیا اور متعدد عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی ہے لوگوں نے انہیں بتایا کہ انہیں کس طرح کے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے چند مقامات پر نوجوانوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہوں نے لوگوں کو بتایا ہے کہ انہیں کھیل کود کے حوالے سے کسی طرح پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔منظور گنائی نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ آریگام میں لوگ اس دور میں بھی پریشانیو ں کا سامنے کر رہے ہیں انہوں نے کہا چند مسائل کو پی آری آئی فنڈکی مدد سے حل کریں گے جبکہ باقی مسائل کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا جا رہا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لوگوں نے پہلی بار اس طرح کے دربار میں شرکت کی ہے۔