منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ٹھاٹھری ڈوڈہ میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال نہیں،3 مکانات میں دراڑیں پڑنے کے بعد منہدم ، 18 دیگر ڈھانچے غیر محفوظ:لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

کہامیں کسی کیلئے ’بھکاری‘ کالفط نہیں کہہ سکتا،راہول گاندھی کے وزیراعظم مودی کولکھے خط پرردعمل

by Srinagar Mail
04/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں: ۴،جنوری:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ڈوڈہ میں2درجن ڈھانچوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جس میں دراڑیں پڑ رہی ہیں لیکن انہوںنے اسبات سے انکار کیا کہ یہ صورت حال جوشی مٹھ میں زمین کے گرنے کے مترادف ہے۔اس دوران لیفٹنٹ گورنرنے کشمیری پنڈت ملازمین کی صورتحال کے تئیں ان کی انتظامیہ کے غیر حساس رویہ کے بارے میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی کیلئے بھکاری کا لفظ استعمال نہیں کر سکتے۔ جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموںمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کشتواڑ،بٹوٹ قومی شاہراہ کے ساتھ ڈوڈہ شہر سے تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ٹھاٹھری علاقے میں نئی بستی کے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ3 مکانات میں دراڑیں پڑنے کے بعد منہدم ہو گئے، 18 دیگر ڈھانچے غیر محفوظ ہو گئے، جس سے ضلعی انتظامیہ نے100 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ تمام متاثرہ مکانات کو خالی کرا لیا گیا ہے اور زیادہ شور مچانے کی ضرورت نہیں ہے۔منوج سنہا نے یہاں راج بھون میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ انتظامیہ ضلع ڈوڈہ میں (اُبھرتی ہوئی) صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور (ان کی بحالی کےلئے) بہترین ممکنہ کارروائی کی جائے گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا متاثرہ گاو¿ں میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال ہے، لیفٹیننٹ گورنر نے جواب دیا ’بالکل نہیں‘۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ گاو¿ں میں ڈھانچوں میں دراڑیں پڑنے کی وجوہات کے بارے میں کہاکہ مجھے زیادہ علم نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ماہرین کی رائے پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور انہیں تجزیہ کرنے اور حقائق کے ساتھ سامنے آنے دینا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے افسران کی ایک ٹیم تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈوڈہ پہنچ گئی ہے اور وہ اپنے نتائج حکومت کو پیش کرنے جا رہے ہیں۔کشمیری پنڈت ملازمین کی صورتحال کے تئیں ان کی انتظامیہ کے غیر حساس رویہ کے بارے میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی کیلئے بھکاری کا لفظ استعمال نہیں کر سکتے۔ لیفٹنٹ گورنر کاکہناتھاکہ مجھے اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ لوگ آتے ہیں، لطف اندوز ہوتے ہیں اور لوٹتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر میں یہ کہتا تو یہ ریکارڈ پر ہوتا۔ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ میں کسی کے لئے ایسا لفظ استعمال نہیں کر سکتا۔لیفٹنٹ گورنر کاکہناتھاکہ کچھ لوگ تفریح کےلئے آتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں۔ اگر میں ایسا کوئی تبصرہ کرتا تو یہ ریکارڈ پر ہوتا۔ منوج سنہا نے کہاکہ میں یہ ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ میں کسی کیلئے ’بھکاری‘ کالفط نہیں کہہ سکتاہوں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیمپئنز کپ جموں کے پہلے سیمی فائنل میں ترال ہنٹرز کی شاندار جیت

Next Post

بااثرلوگوںکی جانب سے زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا: ایل جی منوج سنہا

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
ملک کے لوگوں کوکشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہئے

بااثرلوگوںکی جانب سے زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا: ایل جی منوج سنہا

آری گام ترال کی آبادی طرح طرح کے مشکلات سے دو چار

آری گام ترال کی آبادی طرح طرح کے مشکلات سے دو چار

ڈاکٹر نثار احمد کو اکیڈمی آف ہیلتھ سائیکالوجی کے کارڈنیٹر نامزد کرنے پر سماجی کارکن افیقہ علی نے دی مبارک باد

ڈاکٹر نثار احمد کو اکیڈمی آف ہیلتھ سائیکالوجی کے کارڈنیٹر نامزد کرنے پر سماجی کارکن افیقہ علی نے دی مبارک باد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail