جموں و کشمیر سروس سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ بورڈ (SSRB) نے سرکاری عہدوں کے لیے 2300سے زیادہ کامیاب امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی ہے، جس سے محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں میں عملے کی کمی کو دور کیا جائے گا۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) کے مطابق حکام نے بتایاہم نے جونیئر اسسٹنٹ کے عہدوں کے لیے 1534 امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی ہے جو مختلف محکموں کے ذریعے ہمیں بھیجے گئے ہیں۔ ایس ایس آر بی کے چیئرمین راجیش شرما نے ایک ایجنسی کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔شرما نے کہا کہ اس کے علاوہ، بورڈ نے جونیئر اسٹاف نرس (582) اور اے این ایم/ہیلتھ ورکر (202) کے عہدوں کے لیے منتخب امیدواروں کی فہرست کو بھی حتمی شکل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فہرستوں کی منظوری جمعرات کو بورڈ کے 220ویں اجلاس میں دی گئی۔چیئرمین نے کہا کہ فہرست کو حتمی شکل دینے میں کچھ تاخیر ہوئی کیونکہ کچھ امیدوار عدالت گئے تھے۔انہوں نے کہا، "درخواستوں پر عدالتی احکامات حال ہی میں آئے ہیں اور ہم نے اس کے بعد سے کارروائی کو تیز کر دیا ہے۔”جموں و کشمیر میں آئندہ بھرتیوں کے بارے میں، انہوں نے کہا، بورڈ اس سال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف محکموں میں جونیئر انجینئروں کی 1390 آسامیوں، 1972فنانس اکاو¿نٹس اسسٹنٹس اور 1395 پنچایت سکریٹریوں کی آسامیوں کے لیے امتحانات کا انعقاد کرے گا۔شرما نے کہا کہ بورڈ سرکاری ملازمتوں کی بھرتی کے لیے سرگرمیوں کا کیلنڈر بنانے پر کام کر رہا ہے۔ہم ابھی چھ سے آٹھ ماہ کے امتحانات کا کیلنڈر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ سالانہ کیلنڈر وقت کے پابند اور تیز رفتار بھرتی کے عمل میں مدد کرے گا، "انہوں نے مزید کہا۔