سری نگر:۸۱،فروری:ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے بیدھوری نے ہفتہ کو کہا کہ سری نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ مقررہ وقت میں مکمل ہوں گے تاہم کا کہنا ہے کہ اگلے 2 ماہ میں لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ کام کرنے کے لئے کچھ سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔جے کے این ایس کے مطابق تاریخی لالچوک سری نگرمیں جاری ترقیاتی وتعمیراتی کاموں کاجائزہ لینے کیلئے ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے بیدھوری نے کمشنر ایس ایم سی اطہرعمرخان اوردیگرافسران کے ہمراہ دورہ کیا۔انہوںنے جاری کاموں کاجائزہ لینے کے بعد یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے بیدھوری نے ہفتہ کو کہا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے لئے سٹی سینٹر لال چوک میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے کیونکہ کام دوہری شفٹوں میں چل رہا ہے، جبکہ سرینگر میں جی 20 کے مجوزہ اجلاس کے پیش نظر اگلے2ماہ انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے2 ماہ میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کےلئے کچھ سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے بیدھوری نے کہا کہ ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل ہوں گے کیونکہ کام ڈبل شفٹوں میں جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہہم نے اس وقت کام شروع کیا تھا جب سری نگر میںG20 اجلاس کی کوئی تجویز نہیں تھی، لیکن چونکہ یہ اجلاس یہاں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس سے ہمیں فائدہ ہوا کیونکہ ہم نے ڈبل شفٹوں میں کام شروع کیا۔ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے بیدھوری نے کہا کہ منصوبے وقت پر مکمل ہوں گے۔