ریاسی:۸۱،فروری:ریاسی ضلع میں جمعہ کورات دیر گئے پیش آئے ایک سڑک حادثے میں2یاتری ازجان اور3درجن دیگرزخمی ہوگئے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ بس راجوری کے ارگی گاو¿ں سے ریاسی ضلع کے شیو کھوری مندر کی طرف جا رہی تھی کہ تیریتھ قصبہ کے قریب یاتریوں سے بھری یہ بس سڑک سے پھسل کرایک کھائی میں جا گری۔انہوںنے کہاکہ یہ حادثہ جمعہ کورات کے ساڑھے 12بجے کے قریب رانسو علاقے میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی کے ڈرائیور نے ایک موڑکاٹتے ہوئے کنٹرول کھو دیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ اس سڑک حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو قریبی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں2یاتریوں کو مردہ قرار دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 12 زخمیوں کو خصوصی علاج کےلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہسپتال جموں ریفر کیا گیاجبکہ مزید7زخمی مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شرو ع کردی ہے۔