جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے بٹنور شاہورا علاقے میں مبینہ طور پر فارم مچھلیوں کو مارنے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا کہ 13 فروری کو پولیس چوکی لاسی پورہ کو منظور احمد میر ولدعبدل سلام میرساکن بٹنور شہورا کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ نامعلوم افراد نے پانی میں کوئی زہریلی چیز ملا دی ہے۔ جس سے لیتر پلوامہ کے بٹنور علاقے میں ان کے فارم میں ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس اطلاع پر ایف آئی آر نمبر 9/2023 U/S 428 آئی پی سی پی ایس لیٹر میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔کیس کی تفتیش کے دوران تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا جہاں سے یہ بات سامنے آئی کہ کچھ افراد نے نہر پر مچھلیاں پکڑنے کے لیے بلیچنگ پاو¿ڈر کا استعمال کیا جو کہ مچھلیوں کے لیے پانی کا ذریعہ بنتا ہے۔ جس کی وجہ سے فارم کی مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔علاقے کے عام لوگوں نے ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی پر پولیس کے کردار کو سراہا۔