منگل, ستمبر ۲۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

ڈاکٹر سامون نے کپواڑہ میں میگا ایجوکیشن کانفرنس کی صدارت کی

by Srinagar Mail
26/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کپواڑہ 26 فروری :پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج کہا کہ آج کی دُنیا کے نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے معاشرے کو تبدیل کرنے کیلئے تعلیم ہی واحد راستہ ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری یہاں گورنمنٹ ڈگری کالج ( بوائیز ) کپواڑہ میں ایک میگا ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، جسے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کپواڑہ نے مشترکہ طور پر بلایا تھا ۔ چئیر مین ضلع ترقیاتی بورڈ عرفان سلطان پنڈتپوری ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی بورڈ کپواڑہ حاجی فاروق میر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بوائیز کپواڑہ ، چیف ایجوکیشن آفیسر کپواڑہ ، ہائیر سکینڈری سکولوں کے پرنسپلز ، زیڈ ای اوز ، لیکچرار ، ہیڈ ماسٹرز ، معروف ماہرین تعلیم اور مختلف اسکولوں کے طلباءکی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر سامون نے کپواڑہ ضلع میں زمداری کے منفرد اور اختراعی پروجیکٹ کو شروع کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کی کوششوں کو سراہا ۔ ڈاکٹر سامون نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ” زمداری “ اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کے خلاءکو پُر کرنے ، تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور دیہی اسکولوں میں طلباءکی شخصیت کی نشو و نما کا ایک منصوبہ ہے ۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو طلباءکی بہتری کیلئے جوش اور جذبے سے کام کرنا چاہئیے ۔ “ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے ناول اور باوقار پروجیکٹ ’ زمداری ‘ کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا جو تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کی بنیاد ہے ۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور نوجوانوں کیلئے ہنر مندی کیلئے جدت اور ڈیجٹلائیزیشن ماڈیولز کے تصور کو سراہا ۔ مختلف موضوعاتی شعبوں میں مثالی کارکردگی دکھانے والے سکولوں کو مومنٹوز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

غیر تسلیم شدہ بورڈ اسنادپیش کرنے کا شاخسانہ

Next Post

33 سال کے بعد اے سی سی بی نے منافع کا اندراج کیا

Related Posts

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جمبو چڑیا گھر کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اِختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے جمبو چڑیا گھر کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اِختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ’شجرکاری مہم ‘کا آغاز کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ’شجرکاری مہم ‘کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے مکیش سنگھ اور انو پما پانڈے کی کتاب ” کرس آف دی پیر “ کی رسم رونمائی کی

لیفٹیننٹ گورنر نے مکیش سنگھ اور انو پما پانڈے کی کتاب ” کرس آف دی پیر “ کی رسم رونمائی کی

جموں و کشمیر میں ملک دشمن سرگرمیوں پر گہری نظررکھنے کے لئے نیاقدم

جموں و کشمیر میں ملک دشمن سرگرمیوں پر گہری نظررکھنے کے لئے نیاقدم

Next Post
33 سال کے بعد اے سی سی بی نے منافع کا اندراج کیا

33 سال کے بعد اے سی سی بی نے منافع کا اندراج کیا

اے ڈی جی پی کشمیر کا دورہ پلوامہ، سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

اے ڈی جی پی کشمیر کا دورہ پلوامہ، سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail