جموں 26 فروری 2023 ئ کمشنر سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر یو ٹی کے ڈی سی سی بینکوں کی شاخوں کی مالی حالت کا جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹیز جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر فائنانس کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ ، ایڈیشنل رجسٹرار کواپریٹو دوسائٹیز جموں /کشمیر ، ایڈیشنل سیکرٹری کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ ، ایم ڈی اور سی ای او ڈی سی سی بیز ، برانچ کے سربراہان اور دیگر متعلقہ حکام نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ مانیٹر ایبل ایکشن پلان ( ایم اے پی ) میں مختص کردہ اہداف کا 2022-23 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں برانچ وار جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈی سی سی بینکوں نے موجودہ مالی سال کے دوران اب تک 44 کروڑ روپے این پی ایز کی وصولی کی ہے اور بار بار ہونے والے نقصانات پچھلے سال کے مقابلے 50 فیصد تک کم ہو گئے ہیں ۔ ڈی سی سی بینکوں نے بھی مختلف شعبوں میں رواں مالی سال میں 82 کروڑ روپے کا نیا قرضہ جاری کیا ہے جو آنے والے مہینوں میں شاخوں کے منافع میں اضافے پر اثر انداز ہوں گے ۔ جائیزہ کے دوران ایم ڈی نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کی بندش کے دوران تمام 3 ڈی سی سی بیز کی 154 برانچز میں سے صفر برانچز منافع میں تھیں جبکہ موجودہ سال کے دوران 31 جنوری 2023 تک 54 برانچیں پہلے ہی منفع میں تھیں ۔ کمشنرسیکرٹری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ مارچ کے مہینے کے دوران جنگی بنیادوں پر پی اے سی کے حساب سے این پی اے کی وصولی کیلئے جموں میں ڈویژنل سطح پر ریکوری کیمپ لگائے ۔ ایم ڈی نے یقین دلایا کہ رواں مالی سال کے اختتام پر ان بینکوں کے این پی اے کی وصولی اور منافع میں زبردست اضافہ ہو گا ۔ ڈی سی سی بینکس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ڈی سی سی بیز کو بحال کرنے کیلئے ان کی انتھک کوششوں پر چئیر کا شکریہ ادا کیا اور ڈی سی سی بیز کی جانب سے اب تک کی کامیابیوں کو چئیر کی قابل اور متحرک رہنمائی سے منسوب کیا ۔ اجلاس کا اختتام شکریہ پر ہوا ۔