سری نگر:۲،مارچ: محکمہ موسمیات نے ”جمعرات کوموسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کاامکان “ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ 3،4اور5مارچ کومطلع جزوی اورعام طور پر ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ متعلقہ محکمہ نے کہاکہ 6سے10مارچ تک جموں وکشمیرمیںآسمان عمومی طور پر صاف اورموسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔اس دوران بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات خطہ پیرپنچال کے بیشتر علاقوںمیں ہلکی بارش ہوئی جبکہ گلمرگ کے بغیر باقی تمام مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر رہا۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات کی صبح کہاکہ آج یعنی 2مارچ کو پورے دن موسم میں کسی بڑی تبدیلی کاامکان نہیں ہے ۔صبح 8بجے فراہم کی جانے والی تازہ صورتحال کے حوالے سے متعلقہ محکمہ نے کہاکہ اسوقت جموں ،بٹوٹ ،بانہال اورکپوارہ میں ہلکی بارش ہورہی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں بونداباندی کی صورتحال ہے ۔محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ سری نگراور گلمرگ سمیت دیگر بیشتر علاقوںمیں بادل چھائے ہوئے ہیں ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے 8دنوںکی موسمی صورتحال کے حوالے سے جانکاری فراہم کی کہ جموں وکشمیرمیں 3،4اور5مارچ کومطلع جزوی اورعام طور پر ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ متعلقہ محکمہ نے کہاکہ 6سے10مارچ تک جموں وکشمیرمیںآسمان عمومی طور پر صاف اورموسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔اس دوران سری نگر سمیت کشمیر کے بیشتر علاقوںمیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر رہا۔محکمہ موسمیات نے جمعرات کی صبح 8بجے اسکی جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت7.0،قاضی گنڈمیں5.5،پہلگام میں 2.4،کپوارہ میں 5.1،کوکرناگ میں5.0،کونی بل میں 5.8اور منورآباد میں رات کاکم سے کم پارہ10.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا جبکہ شمالی ضلع بارہمولہ میں واقع برف سے ڈھکے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 0.6ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا،اوریوں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات گلمرگ پوری کشمیر وادی میں سردترین مقام رہا۔اس دوران جمعرات کو پورے دن کشمیر کے بیشترعلاقوںمیں آسمان پر بادل چھائے رہے اوراس دوران وقفے وقفے سے کہیں کہیں بونداباندی اور ہلکی بارش بھی ہوئی ۔