سید اعجاز
سری نگر، ؛ -جنوبی کشمیر کے ڈاڈسرہ ترال سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت و سابق پٹواری عبد الخالق میرمکہ میں عمرہ کے دوران ہفتہ کو انتقال کر گئے۔مرحوم کے وفات کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے متاثر ہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم یاسر عرفات (KAS) میر سہیل الاسلام (KAS)
اور میر صفدر حسین (پولیس انسپکٹر)۔کے والد ہیں ۔میر کے انتقال پر بڑے پیمانے پر تعزیت کی جا رہی ہے۔ادھرسماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ انہیں ایک شاندار انسان کے طور پر یاد کرتے ہیں، جو ایک ایماندار، خدا سے ڈرنے والے انسان اور کمزورلوگوں کے شانہ بشانے مدد کرنے میں پیش پیش رہبے والے انسان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی جس میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد ان کی میت کو مقدس شہر میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔ علاوہ ازیں ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں کئی سماجی و سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ادھر کھاسی پورہ ترال سے تعلق رکھنے والے عبد، الرزاق ڈار نے مرحوم کے خدمات کو، یاد کرتے ہوئے پر نم آنکھوں سے ان کے حق نیں دعا مغفرت اور سوگوار کے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔۔۔۔۔۔