میر ارشد
اننت ناگ //جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ نے وادی میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کے لیے اننت ناگ میں منشیات مخالف ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت پارٹی سربراہ سنجے کمار، پارٹی صدر شیخ مظفر احمد اور دیگر قائدین نے کی ریلی میں گریٹر ویریناگ این جی او کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔نمائندے میر ارشد یہ ریلی ڈاک بنگلو کھنہ سے شروع ہو کر مین چوک سے ہوتی ہوئی ڈاک بنگلو اننت ناگ پر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر رہنماو¿ں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ منشیات کے خلاف دل و جان سے کام کرنے کا عہد کریں۔ انہوں نے کارکنوں کے ساتھ ساتھ اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے دیہاتوں میں آگاہی پھیلائیں تاکہ نئی نسل کو منشیات کی وبا سے تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔