جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

انڈر گریجویٹ کورسزمیں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباءو طالبات کیلئے اہم اطلاع

مشترکہ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ(CUET)لازمی قرار

by Srinagar Mail
09/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۹،مارچ:مشترکہ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ(CUET)کولازمی قرار دیتے ہوئے کشمیریونیورسٹی نے 12ویں جماعت میں زیرتعلیم طلباءوطالبات سے کہاہے کہ وہ انڈر گریجویٹ کورسزمیں داخلہ کیلئے اہل ہونے کی خاطر12مارچ 2023تک CUETدرخواست فارم آن لائن جمع کرائیں ۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیریونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے 6مارچ2023کوجاری کردہ ایک نوٹیفکیشن زیر نمبر F(Admission.UG-NEP)Reg/KU/23میں کہاگیاہے کہ جواُمیدوار (طلباءوطالبات)یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے رہنما خطوط اور قومی تعلیمی پالیسی 2020کے تحت کشمیر یونیورسٹی سے وابستہ کالجوںمیں رواں تعلیمی سال2023میں انڈر گریجویٹ کورسزمیں داخلہ لینے کے خواہشمند ہوں ،اُنھیں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کی جانب سے منعقدہ ہونے والے مشترکہ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ(CUET)میں حاصل کردہ اسکور/میرٹ کی بنیاد پرہی کالجوںمیں داخلہ دیاجائے گا۔پس انڈر گریجویٹ پروگراموںمیںداخلے کے خواہشمند طلباءوطالبات کویہ مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ خود کو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA)کیساتھ رجسٹرر کرائیں ۔اُمیدواروں کوNTAاور کشمیریونیورسٹی کی ویب سائٹس سے مزید تفصیلات ومعلومات لینے کامشورہ دیتے ہوئے نوٹیفکیشن میں مزید بتایاگیاہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کی جانب سے منعقدہ ہونے والےمشترکہ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ(CUET)میں شامل ہونے والے اُمیدواروں یعنی طلباءوطالبات نے12ویں جماعت کاامتحان پاس کیا ہو تاہم رواں امتحانی سیشن میں12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات دینے والے طلباءوطالبات بھی CUET-UG(2023)میں کچھ شرائط کیساتھ حصہ لینے کے اہل ہونگے ۔بمطابق نوٹیفکیشن تعلیمی سیشن2023کیلئے ہونے والے مشترکہ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ ،کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹCBTہونگے ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ انڈر گریجویٹ پروگراموں(کورسز) میں داخلہ لینے کے اہل وخواہشمند اُمیدوار(طلباءوطالبات) مشترکہ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ(CUET)12کیلئے مارچ 2023کورات کے 9بجے تک CUETدرخواست فارم آن لائن جمع کرائیں جبکہ اسی تاریخ کواُمیدوار رات کے11بجے تک درخواست فارم کیساتھ مقررہ فیس بھی جمع کراسکتے ہیں ۔ کشمیریونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15سے18مارچ2023تک اُمیدوار درخواست فارم میں دی گئی تفصیلات کی درستگی عمل میں لاسکتے ہیں،جسکے بعد30اپریل2023کومشترکہ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ(CUET)کے امتحان کااعلان کیاجائے گا۔اس ٹیسٹ یاامتحان میں شامل ہونے والے اُمیدوار اپنے داخلہ یاایڈمٹ کارڈ مئی2023کے پہلے2ہفتوںمیں NTAکی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ مشترکہÇ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ(CUET)کے تحت یہ امتحانات21مئی2023سے لئے جائیں گے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کااننت ناگ میں منشیات مخالف ریلی

Next Post

ٹیولپ گارڈن 19 مارچ کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Related Posts

شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

بتہ مالو قتل کیس24 گھنٹوں میں حل، مرکزی ملزم گرفتار

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

اونتی پورہ: استانی اختر جان کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب منعقد

اونتی پورہ: استانی اختر جان کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب منعقد

آئی ٹی آئی ترال میں شجرکاری تقریب منعقد، ادارے کے احاطے میں متعدد پودے لگائے

آئی ٹی آئی ترال میں شجرکاری تقریب منعقد، ادارے کے احاطے میں متعدد پودے لگائے

پلوامہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی

پلوامہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی

گوجری مجلس ادب ترال کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد

گوجری مجلس ادب ترال کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد

Next Post
ٹیولپ گارڈن 19 مارچ کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ٹیولپ گارڈن 19 مارچ کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ممبئی میں نئے خطوط پر استوار ’بٹس لاءاسکول‘ کا آغاز

بھارت کا دورہ مستقبل میں قدم رکھنے کے مترادف تھا

بھارت کا دورہ مستقبل میں قدم رکھنے کے مترادف تھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail