ترال //آری پل ترال میںایوش کی جانب سے ایک میگا طبی کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس میں علاقے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔اس دوران ایوش کے حکام نے بتایا کیمپ میں ٹسٹ کی مفت سہولیات بھی فراہم کی گئی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایوش کی جانب سنیچر کے روز جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل نامی گاﺅں میں ایک میگا مفت کیمپ کو منعقد کیا ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ کیمپ میں ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے مہمان خصوصی کی حثیت ے شرکت کر کے یہاںکیمپ کا افتتاح کیا ہے ۔اس دوران ایوش کے ضلع نوڈل افسر مشتاق احمد پرے کے علاوہ علاقے میں تعینات دیگر معروف ڈاکٹرصاحبان جن میں ڈاکٹر محمد اقبال کار،ڈاکٹر سید خالدکے علاہ دیگر نیم طبی عملہ بھی یہاں کیمپ میں موجود رہے جنہوں نے مریضوں کا علاج معالجہ کیا ۔ضلع افسرپلوامہ کے افسر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے بتایا یہاں علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کے علاہ ٹسٹ بھی کئے گئے جس میں دیگر کچھ ادروں نے بھی اپنا تعاون پیش کیا تھا ۔ڈی ڈی سی ممبر نے ایوش کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں علاقے میں اس طرح کے کیمپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے