جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سرسبز و شاداب جنگلات کے درمیان واقع علاقہ سناسر رام بن میں40کنال پرمحیط باغ گل لالہ کاافتتاح

جموں صوبہ کی سیاحتی صلاحیت منفرد ،کاروباری اور تجارتی سرگرمیوںکوفروغ اور نوجوانوں کوملے گا روزگار :منوج سنہا

by Srinagar Mail
08/04/2023
A A
سرسبز و شاداب جنگلات کے درمیان واقع علاقہ سناسر رام بن میں40کنال پرمحیط باغ گل لالہ کاافتتاح
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

رام بن:۸،پریل: جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز سناسر رام بن کے مقام پر جموں صوبے میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹولپ گارڈن یعنی باغ گل لالہ کاافتتاح کرکے 40کنال پر محیط لاکھوں دلکش پھولوں سے مزین باغ کوسیاحوں ومقامی سیلانیوں کیلئے کھول دیا ۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع رام بن کے سناسر علاقہ میں 40کنال پر قائم کئے گئے ٹولپ گارڈن یعنی باغ گل لالہ کالیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کوکھلتی دھوپ میں افتتاح کیا۔قابل ذکر ہے کہ رام بن ضلع میں سرسبز و شاداب جنگلات کے درمیان واقع25 مختلف اقسام کے 2.75 لاکھ ٹیولپ بلب کے ساتھ 40 کنال پر پھیلا ہوا یہ باغ جموں صوبے میں اپنی نوعیت کاپہلا ٹولپ گارڈن ہے ،جس کے کھلنے سے اس علاقے میں سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑا فروغ ملے گا۔سناسر رام بن میں ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ یہاں اس دلکش باغ وپارک کے کھلنے سے اس پورے علاقے میں سیاحتی اور کاروباری وتجارتی سرگرمیوںکو فروغ ملے گا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے سیاحتی نقشے کو کافی وسیع کیا ہے تاکہ کچھ مخصوص مقامات کیساتھ ساتھ سیاح دور افتادہ جگہوں پر جاکر وہاںکی قدرتی خوبصورتی کانظارہ کرسکیں اور لطف اندوز ہوسکیں ۔لیفٹنٹ گورنر کاکہناتھاکہ اس اقدام کامقصد دوردراز کے علاقوں تک سیاحتی سرگرمیوںکوبڑھانا ہے تاکہ ان علاقوںمیں بھی کاروباری اور تجارتی سرگرمیوںکوفروغ دیکر یہاں کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ سناسررام بن میں لاکھوںپھولوںسے مزین یہ ٹولپ گارڈن خوبصورتی کاایک نمونہ ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ جس طرح لاکھوں سیاح سری نگرمیں واقع باغ گل لالہ کودیکھنے آئے ،یہاں بھی بڑی تعداد سیاح آکر اس خوبصورت جگہ کے پُرکشش نظاروں سے لطف اندوز ہونگے ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہاکہ صوبہ جموں کی سیاحتی صلاحیت کئی طریقوں سے منفرد ہے۔ دلکش قدرتی خوبصورتی، بھرپور ثقافتی ورثے، شاندار کھانوں اور گرم جوشی کے ساتھ، یہ عالمی سیاحت کے نقشے پر اپنے لئے ایک جگہ بنا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ تمام ضروری انفراسٹرکچر اور وسائل کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاحتی مشن پہل کے طور پر جموں و کشمیر میں 75 نئی منزلیں، 75 صوفی ومذہبی مقامات، 75 نئے ثقافتی، ورثے کے مقامات اور 75 نئے ٹریک تیار کئے جا رہے ہیں تاکہ جموں وکشمیرکے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کےلئے نئی اقتصادی راہیں کھلیں۔لیفٹنٹ گورنر کے آفس سے جاری ایک ٹویٹ میں بتایاگیاکہ جموں اور سری نگر کے جڑواں شہروں میں واٹر پارکس کی ترقی، رام بن، ادھم پور، کٹھوعہ، جموں، راجوری اور پونچھ میں ثقافتی مراکز کے قیام سے مقامی صلاحیتوں کو بڑھانے، روزگار کو فروغ دینے اور کاروباری افراد کے لیے سازگار ماحول میں مدد ملے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مئی2023: سری نگرمیں G20مندوبین کااہم اجلاس ،تیاریوںکوحتمی شکل دینے کے اقدامات شروع

Next Post

جموں وکشمیرمیں کوئی بھی ووٹر پیچھے نہیں رہ جائے گا

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post

جموں وکشمیرمیں کوئی بھی ووٹر پیچھے نہیں رہ جائے گا

کورونا وائرس : جموں وکشمیر میں مزید458افراد متاثر،3مریض فوت

سال گزرنے بعد بھی بھارت میں کووڈ19کااثرباقی

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

عدالت عظمیٰ نے دیا اپوزیشن لیڈروںکو جھٹکا: نریندرمودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail