سری نگر:۸،پریل: جے کے این ایس : جموں وکشمیرکے چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پول نے کہاہے کہ مرکزی زیرانتظام علاقے میں کوئی بھی ووٹر حق رائے دہی سے محروم نہیں رہے گا۔تاہم انہوںنے یکم اکتوبر2023تک 18سال یااسے زیادہ عمر کوپہنچنے والے نوجوانوںسے کہاکہ وہ ووٹر فہرست میں اپنے نام کے اندراج کویقینی بنائیں ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرکے چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پول سے منصوب ایک بیان سامنے آیاہے ،جس میںموصوف نے واضح کیاہے کہ جموں وکشمیرمیں کوئی بھی ووٹر پیچھے نہیں رہ جائے گا۔ انہوںنے نوجوانوں سے کہاکہ اگریکم اکتوبر2023تک آپ کی عمر18سا ل یااسے زیادہ ہونے والی ہے تو اس سے پہلے، بطور ووٹراپنا نام رجسٹر کریں۔ چیف الیکٹورل آفیسرنے ووٹر بننے کیلئے لوازمات کے بارے میں کہاکہ فارم 6 یا 8 تاریخ پیدائش اور تصویر کے ساتھ موجودہ رہائش کے ثبوت کے ساتھ، اپنے علاقے کے BLOکے پاس جمع کروائیں یا ECI پورٹلwww.nvsp.inپر20 اپریل 2023 تک یا اس سے پہلے اپ لوڈ کریں۔ چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پول نے مزید کہاکہ چیف الیکٹورل آفیس کی ہیلپ لائن1950پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔