سری نگر10اپریل: کے این ایس : جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں بشمول ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو "غیر پیشہ ورانہ طرز عمل” کے الزام میں معطل کر دیا گیا، پولیس نے پیر کوایک بیان میں کہا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی بنی کمار اور سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد لطیف کے خلاف کارروائی جموں سری نگر قومی شاہراہ پر تریشول موڑ پر ایک ڈرائیور سے مبینہ طور پر رقم لیتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں رامبن بازار سے ترشول موڑ تک تعینات ٹریفک پولیس اہلکار مبینہ طور پر ایک ڈرائیور سے پیسے لے کر "غیر پیشہ ورانہ طرز عمل” میں ملوث نظر آتا ہے۔پولیس نے کہا کہ واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا، پولیس نے مزید کہا کہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔