منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

بارہمولہ میں2 خواتین 3 منشیات فروشوں گرفتار

بڈگام میں عادی منشیات فروش پرPSAکے تحت جیل منتقل

by Srinagar Mail
10/04/2023
A A
بارہمولہ میں2 خواتین 3 منشیات فروشوں گرفتار
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بارہمولہ ،بڈگام:۰۱،اپریل:بارہمولہ ضلع میں پولیس نے پیر کے روز 2 خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان سے چرس جیسی ممنوعہ اشیاءبرآمد کی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس سٹیشن بارہمولہ نے روڈس اینڈ بلڈنگ آفس کے قریب معمول کی گشت کے دوران 2خواتین منشیات فروشوں شکیلہ بیگم اور مسکان بانو ساکنان دیوان باغ بارہمولہ کو گرفتار کیا ۔یہ دونوں دیوان باغ سے مین چوک بارہمولہ کی طرف آرہی تھیں کہ پولیس کی ایک چیکنگ پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 200 گرام ممنوعہ چرس جیسامادہ برآمد ہوا اور دونوں کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی۔اس دوران ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کی نگرانی میں انچارج پولیس پوسٹ میرگنڈ کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے ژانہ بل پٹن میں اےک ناکہ چےکنگ کی۔ چےکنگ کے دوران اےک گاڑی زےر جسٹریشن نمبرJK01N-8052تھا جس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسے حکمت کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران مذکورہ گاڑی سے 5 کلو پوست کی بھوسے جیسا مادہ برآمد ہوا۔ ڈرائیور کی شناخت عادل احمد بڈھا ولد محمد شفیع بڈھا ساکن شیر کالونی سوپور کے طور پر کی گئی ہے جس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔دریں اثناءبڈگام پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ۔پولیس نے بتایاکہ بڈگام پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کیا۔پولیس کے مطابق پی ایس اے کے تحت گرفتار منشیات فروش فیاض احمد گنائی ولد مرحوم عبدالاحد گنائی ساکنہ ہانجی بگ ماگام، کومقدمہ درج کرکے حراست میں لےکر جموں کوٹ بھلوال جیل منتقل کیاگیا۔ مذکورہ منشیات فروش کئی این ڈی پی ایس مقدمات میں ملوث تھا۔بڈگام ضلع کے مختلف تھانوں میں اور ضلع بڈگام کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہا تھا۔ کئی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود، منشیات فروش نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیرمیں8ویں جماعت کے امتحانی نتائج کااعلان

Next Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا ” جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ“ سے خطاب

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا ” جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ“ سے خطاب

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا ” جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ“ سے خطاب

15اپریل تک موسم بنیادی طور پرخشک وخوشگوار:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

15اپریل تک موسم بنیادی طور پرخشک وخوشگوار:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

باغ مہتاب کے بعد نوگام میں جسم فروشی کے ایک اور ریکٹ کا پردہ فاش: پولیس

باغ مہتاب کے بعد نوگام میں جسم فروشی کے ایک اور ریکٹ کا پردہ فاش: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail