سرینگر//مرکزی وزارت داخلہ جموں و کشمیر میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کی جاری تیاریوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال پر ایک اہم میٹنگ کرے گی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ میٹنگ آج شام تقریباً 5 بجے وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران، جس کی صدارت وزارت کے اعلیٰ حکام کریں گے، جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے جاری تیاریوں اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ عہدیدار یونین کے زیر انتظام علاقے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ، چیف سکریٹری ارون کمار مہتا، اور ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین کی میٹنگ میں شرکت کا امکان ہے۔جموں و کشمیر 22 سے 25 مئی تک جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔