سید اعجاز/شیخ شبیر
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے لاڑیار ترال میں قائم ایک سرکاری سکول میں تعینات ہیڈ ماسٹر کی تبدیلی کے خلاف گاﺅں کے معزز شہریوں ،والدین اور سکولی بچوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے استاد کو فوری طور واپس لانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا مزکوعہ علاقے میں ہیڈ ماسٹرکی تعیناتی کے بعد لوگوں نے ایک امید کے ساتھ بچوں کونجی سکولوں کے بجائے ایک سرکاری سکول میں داخل کیا تھا جو اس وقت علاقے کا ایک بہتر سرکاری تعلیمی ادارہ مناجاتا ہے ۔انہوں نے دہمکی دی کہ اگر مزکورہ استاد کو واپس نہیں لااگیا تو وہ احتجاجاً اپنے بچوں جوسکول سے نکالیں گے ۔ادھر نمائندے نے اس حوالے سے جب ڈی پی او پلوامہ منظور احمد خان سے رابط قائم کیا تو انہوں نے بتایا کہ عوامی مطالبے پر استاد کو واپس لایا جائے گا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت وادی کشمیر میں انرولمنٹ ڈرائیو چل رہے ہیںاور محکمہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنا چاہتا ہے جہاں والدین مطمئن نظر آ رہے ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے اس مہم کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے پرہیز کیا جانا چاہے تاکہ سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کا انداج ہو سکے ۔