سری نگر:۱۱،اپریل: کے این ایس : اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو جے اے) کے عام انتخابات ٹاو¿ن ہال اننت ناگ میں منعقد ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے سجاد احمد ڈار (منی واڑی) کو اپنا نیا صدر، ہلال احمد شاہ نائب صدر اور فدا حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انتخابات اننت ناگ کے ٹاو¿ن ہال کے اندر خفیہ رائے شماری کے ذریعے آزادانہ اور منصفانہ انداز میں کرائے گئے۔ انتخابات ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم (آئی اے ایس) کی سخت نگرانی میں ہوئے۔ اے سی آر اننت ناگ مسٹر شعیب نور (جے کے اے ایس) کو ڈی سی اننت ناگ نے انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے چیف الیکشن آبزرور کے طور پر مقرر کیا تھا۔ اسی طرح AWJA کی الیکشن کمیٹی جس کی سربراہی سینئر صحافی مدثر قادری اور کمیٹی کے دیگر ممبران سینئر صحافی ظہور رضوی، شہزادہ الطاف اور امیر علی شاہ نے عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔نمائندے میر ارشد نے بتایااس موقع پر اے سی آر اننت ناگ کی صدارت میں تقریب حلف برداری کا بھی اہتمام کیا گیا اور نو منتخب صدر، نائب صدر اور جنرل سکریٹری نے اے ڈبلیو جے اے کے آئین اور فریم ورک کے تحت کام کرنے کا حلف لیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر صحافتی برادری اور سوسائٹی کے فائدے کے لیے کام کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے آزادانہ، منصفانہ اور نڈر صحافت کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی اور زرد اور جعلی صحافت کے خاتمے کا عہد کیا۔ اس موقع پر تمام ممبران نے AWJA کے نو منتخب ایڈمنز کو مبارکباد دی۔ الیکشن کمیٹی نے ڈی سی، اے سی آر اور اے سی ڈی اننت ناگ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتخابات کے پرامن انعقاد میں تعاون فراہم کیا۔ الیکشن کمیٹی نے میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر جناب ہلال احمد شاہ کا بھی لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔