12اپریل // دنیا کے سب سے بڑے گلوبل مواصلاتی پلیٹ فارم ٹروکالر نے آئی فون پر اپنے سب سے بڑے اپڈیٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اپڈیٹ میں جدید، زبردست خصوصیات ہیں جو دنیا بھر میں آئی فون صارفین کے لیے مواصلات کا ایک بہتر اور محفوظ تجربہ فراہم کرے گی۔ مکمل لائیو کالر آئی ڈی ابھی تک پہلی دفعہ آئی فون میں استعمال ہوگا، جو سمپل سیری کا استعمال کرتا ہے اور آپ کو بتاتا ہے کہ کون کال کر رہا ہے۔آئی فون پر ٹروکالر لائیو کالر آئی ڈی کس طرح سیٹ کریں۔ایپ کے اندر موجود پریمیم ٹیب پر جائیں اور ‘Add to Siri’ پر کلک کریں۔(یہ آپ کو ایک ٹیپ میں شارٹ کٹ جوڑنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ پہلی دفعہ اس فیچر کا استعمال کریں گے، آپ سے ٹروکالر تک رسائی کی اجازت دینے کو کہا جائے گا؛ دوبارہ اشارہ کیے جانے سے بچنے کے لیے ‘ہمیشہ اجازت دیں’ کا انتخاب کریں۔)
2۔ایک دفعہ آپ نے مرحلہ 1 میں سیری شارٹ کٹ سیٹ کر لیا تو اس کے بعد جب کبھی آپکو انکمنگ کال موصول ہوگی، بس آپ کہیں ہائی سیری، ٹروکالر سرچ کریں اور ٹروکالر فورا آپ کو بتائے گا کہ کون کال کر رہا ہے۔نئے اپڈیٹ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ٹروکالر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر ریہت جھنجھنوالا نے کہا کہ، ” ہم آئی فون پر اسکے استعمال میں اضافہ کا مشاہدہ کر رہے ہیں لہذا ہم پلیٹ فارم کے اندر مستقل طور پر نئی نئی چیزیں شامل کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیم نے اس سیری پاور لائیو کالر آئی ڈی تجربہ کو بنانے کے لیے بہت تخلیقی ذہانت کا استعمال کیا ہے۔ اور آخر کار ہماری کمیونٹی ایک انکمنگ کال کے دوران "ہائی سیری، سرچ ٹروکالر’ کہتے ہوئے لائیو کالر آئی ڈی کا تجربہ حاصل کر پائے گی۔ ہم اس عالمی ریلیز سے بہت پرجوش ہیں اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر اختراعات جاری رکھیں گے۔”
نئے فیچرس:سیری (Siri) کے ذریعہ لائیو کالر آئی ڈی: پہلی دفعہ ٹروکالر آئی فون پر آپریٹنگ سسٹمز کے قابل اعتماد ورچوئل اسسٹنٹ سیری (Siri ) کے ساتھ انٹیگریٹ کرتے ہوئے لائیو کالر آئی ڈی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اب جب کبھی ایک آئی فون صارف کسی نامعلوم نمبر سے کال موصول کرتا ہے تو وہ اپنی آواز سے ٹروکالر کو صرف یہ کہہ کر فعال کرسکتا ہے "Hey Siri، Truecaller تلاش کریں۔ اس پیغام کے ساتھ ہی ایپ فورا نمبر کیپچر کر لےگا اور کالر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرے گا اور ان معلومات کو کالنگ اسکرین کے اوپر ڈسپلے کرے گا۔ یہ نیا فیچر خصوصی طور پر ٹروکالر کے پریمیم سبسکرائبرز کے لیے آئی او ایس 16 اور اس سے جدید تر ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ یہ سیکنڈوں میں تیز اور درست نتائج فراہم کرنے کے لیے سری شارٹ کٹس اور ایپ انٹینٹ کا فائدہ اٹھاتا ہے۔یہ اپڈیٹ آئی فون پر ٹروکالر استعمال کرنے والوں کے لیے ایک نئے لیول کی سہولت فراہم کرتا ہے، کیونکہ انہیں اب دستی طور پر نمبر تلاش کرنے یا ویجیٹ میں کاپی پیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیری کی مدد سے پورے ٹروکالر ڈیٹا بیس کو تلاش کرتا ہے اور اسی طرح کی معیاری معلومات فراہم کرتا ہے جس طرح ٹروکالر اینڈرائڈ پر انجام دیتا ہے۔2x بہتر سپام پروٹیکشن: اس نئے اپڈیٹ کے جزو کے طور پر ٹروکالر نے سپام کا پتہ لگانے کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا ہے، تاکہ صارفین کو سپام کالز سے بہتر طور پر شناخت کرائی جاسکے۔ پریمیم سبسکرائبرز سپام لسٹ میں خودکار اپڈیٹس حاصل کریں گے، جبکہ مفت صارفین بہترین محفوظ اور موثر مواصلات کو یقینی بنانے کے لیے سپام لسٹ کو مینول طور پر اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔سپام نمبرات پر تبصرے: اس اپڈیٹ کے ساتھ کمیونٹی پر مبنی ایک اہم خصوصیت بھی متعارف کرائی گئی ہے: سپام نشان زد نمبرات پر تبصرے دیکھنے اور شامل کرنے کی صلاحیت۔ سپامر پر صارفین کے تاثرات دیکھ پانے کی وجہ سے فوری طور پر سپامر کی اصل نوعیت میں مزید سیاق و سباق فراہم کرتا ہے۔ یہ صارفین کو ان کے اپنے تجربے کی اطلاع دینے کا اختیار بھی دیتا ہے جبکہ قابل وقعت کمیونٹی انپ±ٹ کی مدد سے ٹروکالر سپام کا پتہ لگانے کی صلاحیتوں کو مزید بڑھاتا ہے۔ایس ایم ایس فلٹرنگ کی دوبارہ تعمیر: اب، آنے والے ایس ایم ایس پیغامات خودکار طور پر فنانس، آرڈرز، یاد دہانیاں، کوپنس، آفرز اور جنک کے زمروں میں تبدیل ہوجائیں گے۔ یہ فیچر اب ہندوستان، جنوبی افریقہ، اور نائجریا میں آئی او ایس 16 کے لیے دستیاب ہے اور جلد ہی اس کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔