سری نگر:۵۱،اپریل:ہفتہ کوبعدددوپہر بادل چھانے ،تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیںبونداباندی ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہاکہ آج یعنی16اپریل سے20اپریل تک جموں وکشمیر میںوقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارشوں اور کچھ بالائی مقامات پر ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ مووسمیات نے مزید کہاکہ عام لوگوں اورسیاحوںکو گرم کپڑے تیاررکھنے کامشورہ دیتے ہوئے کہاکہ 17اور18اپریل کوموسم زیادہ ابتررہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقعہ ہوسکتی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کم وبیش 2ہفتوں سے موسم خشک اور خوشگوار رہنے کے بعد ہفتہ کوبعددوپہر کشمیروادی اور جموں صوبے کے بیشتر مقامات پر آسمان پر بادل چھائے گئے ۔اس دوران سری نگرسمیت کئی علاقوںمیں تیز ہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ کہیں کہیں بونداباندی اور ہلکی بارش بھی ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹڑ ڈاکٹر مختار احمد نے مزید بتایاکہ 16سے20اپریل کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی سے اعتدال پسند بارش وبرفباری کا ایک تازہ سلسلہ رہنے کے بیچ 17اور18اپریل کو جموں وکشمیرمیں بدلتے موسمی مزاج کازیادہ اثررہے گا،جس دوران گرج چمک کیساتھ تیزبارش کے دوران جموں وکشمیر کے کچھ علاقوںمیں 20سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ جموں وکشمیر میں موسمی صورتحال میں تبدیلی کی وجہ شمالی ہندوستان پر ایک تازہ مغربی خلل کے قریب آنے کی وجہ سے ہے۔انہوںنے کہاکہ بارشوں اور برف باری کے اس مرحلے کی وجہ سے بالائی علاقوںمیں ٹریفک کی نقل وحمل میں عارضی خلل پڑسکتاہے ۔ماہر موسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے کہاکہ نشیبی علاقوںمیں پانی جمع ہونے سے کھیتوں میں بوئی گئی فصلوں اور باغات میں نقصان ہوسکتاہے ،اسلئے کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ باغات میں سپرے کو ملتوی کریں، گیلے موسم کے دوران کھیتوں کی مناسب نکاسی کو برقرار رکھیں۔انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں اور دیگرلوگوں کو موسم کے بارے میں باخبررہناچاہئے ۔ڈاکٹر مختار نے مزید کہاکہ 16سے20اپریل کے دوران درجہ حرارت میں 7سے8ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آنے کی وجہ سے سردی کی ایک نئی لہر شروع ہوگی ،اسلئے عام لوگوں اورسیاحوںکو گرم کپڑے تیاررکھنے کامشورہ دیا جاتاہے ۔