بارہمولہ:۵۱،اپریل:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں ہفتہ کی دوپہر کو بی ایس این ایل کے ایک ملازم کی ڈیوٹی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے موت واقعہ ہو گئی۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق بی ایس این ایل ایکسچینج پٹن میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے بی ایس این ایل کے ملازم کو ہفتہ کی دوپہر ڈیوٹی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا۔ذرائع نے بتایاکہ بجلی کاجھٹکا لگنے سے زخمی ہونے والے ملازم 48سالہ مشتاق احمد میر ولد ولی محمد میر ساکن تانترے پورہ پٹن کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ پٹن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ پولیس نے قانونی اور طبی کارروائی کے بعد لاش کو قانونی ورثاءکے حوالے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔