سید ااعجاز
ترال//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ایس وائی نقاش نے آج عید کے پیش نظر خانقاہ فیض پناہ ترال اورعیدہ گا ہ کا دورہ کر کے یہاں عید نمازکے سلسلے میں تمام سہولیات کااز خود جائزہ لیاتاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔انہوں نے کہا ضلع انتظامیہ نے عید کے پیش نظر عوام کے لئے تمام سہولیات اور غذائی اجسان کو بہتر انداز میں دستیاب رکھا ہے ۔انہوں نے کہا ترال میری فیملی ہے اور کنبہ کا سربراہ ہونے کے ناطے میں اپنے عوام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے عید مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ایس وائی نقاش نے دعا کی ہے اللہ کرے یہ عید عالم انسانیت کے لئے خوشی،امن اور ترقی کا پیغام لیکر آئے انہوںنے تمام امت مسلمہ خاص کر علاقے ترال کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں چاہوں گا کہ ہمارا نوجوان نسل جومنشیات کی طرف راغب ہو رہے ان اس تباہی سے باز رکھا جائے۔اے ڈی سی ترال نے مزید بتایا کہ سب ضلع انتظامیہ آنے والے دنوں نے منشیات کی کاشت کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گی تاکہ نوجوان نسل کو اس تباہی اور بر بادی سے بچایا جا سکے۔