جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

غیر معمولی سیکورٹی انتظامات اور مندوبین کے بے مثال استقبال کے بعدSKICCمیں جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

سبزسیاحت،ڈیجیٹلائزیشن،ہنرسازی،MSMEsاورمنزل کاانتظام پر ہوگاغوروخوض

by Srinagar Mail
23/05/2023
A A
غیر معمولی سیکورٹی انتظامات اور مندوبین کے بے مثال استقبال کے بعدSKICCمیں جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۲۲،مئی :غیر معمولی سیکورٹی انتظامات اور ملکی وغیر ملکی مندوبین کے بے مثال استقبال کے بعد جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس پیرکے روزجھیل ڈل کے کنارے اورزبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقعSKICCمیں شروع ہوا۔اسے پہلے سری نگرکے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے مہمانوں کاتلک لگاکر اورزعفرانی دستاربندی کیساتھ استقبال کیاگیا،اورمندوبین پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔یہاں سے مندوبین کو خصوصی گاڑیوںکے ایک قافلے میں ہوائی اڈے سے مقام تقریب یعنی ایس کے آئی سی سی پہنچایاگیا۔SKICCپہنچنے پر جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مندوبین کی جانب سے مندوبین کے اعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیاگیا۔کے مطابق سرزمین کشمیر پر پہلی مرتبہ کسی بین الااقوامی ایونٹ کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اورغیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔یہ واقعہ کشمیر کےلئے ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ یہ پہلی بار بین الاقوامی کثیرالجہتی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، اور وہ بھی سیاحت کے حوالے سے، جسے یہ خطہ ’زمین پر جنت‘ کے نام سے مشہور ہے۔سری نگرمیں بین الااقوامی تقریب کے پیش نظر سرنورنگے گئے شکارے اورہاوس بوٹ ڈل جھیل کے نیلے پانیوں پر شاندار طریقے سے تیرتے نظرآتے ہیں ہیں۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں سے گھری چھتوں پر چھتری لٹکائے ہوئے ایک قطار میں کھڑی شاندار ہاو¿س بوٹس اس علاقے کے سکون اور سکون کی ایک جھلک پیش کرتی ہیں۔اس دوران ائرپورٹ سے ایس کے آئی سی سی بشمول بلیو وارڈروڑ پر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے تھے ،اور اس پوری سڑک پرپولیس وفورسزکے اضافی دستوںکو الرٹ رکھاگیا تھا۔جھیل ڈل کے اندرمیرین اورنیشنل سیکورٹی گارڈس NSGکے کمانڈوز خصوصی بوٹوںمیں گشت کررہے تھے ۔ساتھ ہی معززمہمانوںکی حفاظت اوراس بین الااقوامی تقریب کے پُرامن اورکامیاب انعقاد کویقینی بنانے کیلئے پورے علاقے میں ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروںکے ذریعے ہرقسم کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھی جارہی ہے ۔تمام مندوبین اورشرکاءکے پہنچنے کے بعدایس کے آئی سی سی میں جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع ہوا،اوراسکا افتتاح لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطبہ استقبالیہ کیساتھ کیاجبکہ اس موقعہ پر یہاںمرکزی وزیرساحت جی کے ریڈی اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کے علاوہ دیگر کئی مہمانان خصوصی بھی موجودتھے ۔آج یعنی 22مئی2023کو ایک نئی تاریخ رقم ہوگی ،کیونکہ سری نگر پہلی مرتبہ کسی بین الااقوامی سطح کی کانفرنس کی میزبانی کا شرف حاصل کرہوا۔مشہور زمانہ قدرتی آبگاہ جھیل ڈل کے کنارے اور زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع شیرکشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سینٹرSKICCمیں 22سے24مئی تک گروپ آف20ممالک کے پلیٹ فارم G20کے ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد ہوگی۔جی20کے سیاحتی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ3 روزتک جاری رہے گی ۔سری نگر بین الااقوامی ہوائی اڈے سے مقام تقریب یعنیSKICCواقع بلیو وارڈروڑ تک سڑکوں کو خوب سجایا گیاہے اور سڑک کے دونوں اطراف کشمیرکی سیاحت وثقافت کو اُجاگر کرنے والے بڑے بڑے پوسٹر لگائے گئے ہیں ۔قومی پرچم یعنی ترنگے کے سبز، سفید اور نارنجی رنگ میں مزین لیمپ پوسٹوں کی قطاریں، ہوائی اڈے کی سڑک کے ساتھ آنے والوں کی رہنمائی کیلئے پہلے ہی چالو کئے گئے ہیں،اورساتھ ہی ہندوستان کے گروپ آف 20 لوگو پر مشتمل بل بورڈ اس علاقے میں مہمانوں کا استقبال کریں گے ۔ سری نگر کے میئرجنیدعظیم متونے شہر میں جی20 کے مندوبین کےلئے دوپہر کے کھانے(ظہرانے) کی میزبانی کی۔جی 20اجلاس کے باضابطہ آغازکے بعدSKICCمیں ’فلم ٹورازم فار اکنامک گروتھ اینڈ کلچرل پرزرویشن‘ کے موضوع پر ایک سائیڈ ایونٹ کا انعقاد ہوا، جس میں اسپین ،سنگاپور،موریشس،نائجیریا،جنوبی افریقہ،برازیل اوربھارت کے نمائندوںنے شرکت کی ۔انہوںنے فلمی سیاحت کے عالمی تناظر کیساتھ ساتھ جموں وکشمیرمیں فلمی سیاحت کے اثرات اورمعاشی فوائد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔معلوم ہواکہ ایس کے آئی سی سی میں 3روز یعنی22سے24مئی تک جاری رہنے والے جی 20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس کے دوران پانچ اہم ترین ترجیحی شعبوں یعنی سبزسیاحت،ڈیجیٹلائزیشن،ہنر،MSMEsاورمنزل کاانتظام پر غوروخوض ہوگا۔ مندوبین گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن،ہنرسازی، اور ڈیسٹینیشن مینجمنٹ پر ورکنگ گروپ سیشنز میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز بشمول فلم انڈسٹری کے سرکردہ پروڈیوسرز کی شرکت کررہے ہیں۔مندوبین کے مابین تین روزتک جاری رہنے والی بات چیت میں سیاحت کے شعبے کو 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے سے جوڑنے اور پائیدار ترقی کے اہداف (صڈغس) کو حاصل کرنے کے لیے سیاحت کی ترقی سے فائدہ اٹھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ G20 کے مندوبین ایک پینل ڈسکشن میں بھی حصہ لیں گے جو}ایڈونچر ٹورازم اور فلم انڈسٹری{ کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ہائی اسکول مندورہ ترال میں "مائی سکول مائی پرائیڈ” پروگرام منعقد

Next Post

سری نگرمیںG20اجلاس جموں وکشمیر کیلئے ایک نئے دورکامظہر

Related Posts

احمد آباد میں ٹیک آف کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ گر تباہ،جہاز میں کل242افراد سوار تھے

احمد آباد میں ٹیک آف کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ گر تباہ،جہاز میں کل242افراد سوار تھے

ایل جی منوج سنہاکی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دیہی ترقی کا مشکور ہوں :ایل جی جموں و کشمیر

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: منوج سنہا

جدید ترین ٹیکنالوجی حقیقی وقت کی نگرانی اور ہجوم کے انتظام کو تحفظ فراہم کرے گی:منوج سنہا

جموں کشمیر میں عید الضحیٰ جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی

جموں کشمیر میں عید الضحیٰ جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: منوج سنہا

ادھم پور,،سری نگر،بارہمولہ ریل لنک ، یونین ٹیریٹری کے لیے ایک نئے دور کا آغاز

Next Post
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کاجموں یونیورسٹی میں منعقدہY20 مشاورتی اجلاس سے خطاب

سری نگرمیںG20اجلاس جموں وکشمیر کیلئے ایک نئے دورکامظہر

حج 2022 کیلئے مرکزی حج کمیٹی کو صرف 92 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں

جموں وکشمیرکے تقریباً11ہزار عازمین حج

اب کشمیرمیں ہڑتال کال دینے والا کوئی نہیں،مثبت بدلاﺅ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail