ترال: وادی کشمیر میں جاری G20 پروگرام کے سلسلے میں "مائی سکول مائی پرائیڈ” کے بینر تلے گورنمنٹ ہائی اسکول مندورہ ترال میں سوموار کو ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں سی ای او پلوامہ مہمان خصوصی کے بطور موجود تھے۔ پروگرام میں سب ضلع ترال کی مختلف نامور شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں چیئرمین سٹیزن کونسل ترال فاروق احمد ترالی بھی شامل تھے۔ اس دوران طلبہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شرکاء کو مسحور کیا۔ ادھر ویلج ویلفیئر کمیٹی مندورہ کے ممبران اور والدین کے علاوہ مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے بھی شرکت کی۔ بعد میں سی ای او پلوامہ کی قیادت میں جی 20 کے سلسلے میں ایک ریلی کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔