سید اعجاز
ترال//سب ضلع ترال سے قریب3کلو میٹر دور چڑی بھگ پنگلش ترال سے آئے ہوئے ایک عوامی وفد نے بتایا کہ بستی میں کچھ علاقوں کے لوگوں کی جانب سے یہاں موجود اراضی پر کوڑا کرکٹ حتیٰ کہ مردہ جانور ڈالنے کے نتیجے سے لوگ ترک سکونت پر مجبور ہو رہے ہیں ۔علاقے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں کی ایک وفد نے بتایا کہ بستی کے چند شہریوں کی اراضی موجود ہے جو اس وقت بیرون ممالک میں مقیم ہیںجن کی راضی یہاں پر خالی پڑی ہے اور اسی راضی میں دو،تین بستیوں کے لوگ یہاں کوڑا کرکٹ ،غلاظت حتیٰ کہ مردہ جانوروں کوبھی اسی بستی میں ڈالتے ہیں اور اس غلاظت کا بدبوں پوری بستی میں پھیل جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا اس کے علاوہ اس کوڑے کو دن رات کے وقت کتوں کی ایک بڑی تعداد یہاںجمع ہوتا ہے جو اکثراوقات کے دوران بچوں اور خواتین پر حملہ کرتے ہیں۔علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے بتایا کہ اس حوالے سے ہم نے دہی ترقی کے محکمے کو بھی اس بارے میں مطلع کیا ہے جبکہ انتظامیہ کے افسران کی نوٹس میں معاملہ لایا تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔جس کی وجہ سے آبادی پریشانیوں میں مبتلا ہے ۔وفد نے بتایا اگر اس چیز پر فوری طور روک نہیں لگائی گئی توجو یہاں اب مجبوراً غریب غربات لوگ رہائش پزیر ہیں وہ بھی ترک سکونت کر سکتے ہیں۔