سید اعجاز
سرینگر//شعبہ اردو کشمیر یونی ورسٹی کے زیر اہتمام”توسیعی خطبات کی سیریز “کے سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور 9جون2023ءکو صدر شعبہ اردو، کشمیر یونی ورسٹی پروفیسر اعجاز محمد شیخ صاحب کی سربراہی میں توسیعی خطبے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اردو فکشن تنقید کی معروف اور معتبر شخصیت پروفیسر صغیر افراہیم صاحب نے سرسید کے تعلیمی افکار کی عصری معنویت پر پ±ر مغز اور بلیغ خطبہ دے دیا۔ ا±نھوں نے سرسید کے دل میں ہندوستانی قوم کے تئیں فکر اور جذبے کا حوالہ دے کر عصر حاضر میں ا±ن کے تعلیمی افکار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مزید بر آں ا±نھوں نے فکشن کی مبادیات کا تذکرہ کرتے ہوئے انسانی زندگی میں کہانی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس ضمن میں ا±نھوں نے قرت العین حیدر کی ذاتی زندگی سے جڑے چند اہم گوشوں کو وا کرتے ہوئے ا±ن کی ادبی حیثیت کو ذہن نشین کرایا ہے۔موصوف نے طلبا وطلبات کے استفسارات کے مدلل جواب مرحمت فرمائے۔ توسیعی خطبے میں شعبہ اردو کے اساتذہ: ڈاکٹر مشتاق حیدر صاحب،ڈاکٹر کوثر رسول صاحبہ، ڈاکٹر محمد ذاکر صاحب، ڈاکٹر ریاض احمد صاحب، ڈاکٹر اویس احمد، ڈاکٹر راکیش کمار صاحب اور ڈاکٹر روحی سلطان صاحبہ کے ساتھ ساتھ کئی کالجوں سے تشریف لائے اساتذہ: ڈاکٹر کوثر مزمل صاحب، ڈاکٹر شاہ فیصل صاحب اور ڈاکٹر مصروفہ قادر صاحبہ شریک رہے۔صدر شعبہ اردو نے تحریک شکرانہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ شعبہ اردو، کشمیر یونی ورسٹی اس نوعیت کے توسیعی خطبات کا اہتمام کرتا رہے گا۔