سری نگر:۹،جون :جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین کی سعودی عرب روانگی کاسلسلہ جاری ہے ،اور جمعہ کے روز2خصوصی پروازوںمیں کل628عازمین سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانہ ہوگئے،اوریوں 3دنوںمیں کل1875سے زیادہ عازمین سری نگرسے جدہ شریف تشریف لے گئے جبکہ 10جون بروز سنیچر وار کو بھی628عازمین 2خصوصی پروازوںمیں سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانہ ہونگے ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیر اورلداخ سے تعلق رکھنے والے عازمین کی روانگی کاسلسلہ جاری ہے ،اور جمعہ کو سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے 2خصوصی پروازوںمیں کل 628عازمین سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانہ ہوگئے۔اسے پہلے عازمین صبح اور دوپہرکے وقت حج ہاﺅس بمنہ ضروری لوازمات مکمل کرنے کیلئے پہنچے ،جہاں سے اُن کو خصوصی بسوںمیں سری نگر بین الااقوامی ہوائی اڈے پہنچایا گیا،اوریہاں سے وہ الگ الگ پروازوںمیں جدہ شریف کیلئے روانہ ہوئے ۔اس دوران جموں وکشمیر حج کمیٹی نے 11جون بروزاتوار کو سفر محمود پرروانہ ہونے والے کل 634عازمین کوضروری اطلاع دیتے ہوئے جمعہ کوکہاکہ صبح11بجے ،سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے پہلے قافلے میں سفرمحمود پرروانہ ہونے والے320عازمین ،اتوار کوصبح 11بجے تک حج ہاﺅس بمنہ سری نگر تشریف لائیں ،اوراسی دن دوسرے قافلے میں روانہ ہونے والے314عازمین،اتوار کوہی دن کے ساڑھے12بجے تک حج ہاﺅس بمنہ پہنچیں ۔ جموں وکشمیر حج کمیٹی نے جمعہ کویہ جانکاری فراہم کی کہ11جون 2023بروز اتوار کوسری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے 2خصوصی پروازوں میں کل634عازمین سفر محمود پرروانہ ہونگے ۔کمیٹی نے اطلاع دی کہ 11جون کو پہلی پرواز نمبرSG-5711میں کل 320عازمین سری نگر بین الااقوامی ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانہ ہونگے ،اوران سبھی320عازمین کیلئے حج ہاﺅس بمنہ سری نگر پہنچنے کارپورٹنگ وقت صبح9بجے مقرر کیاگیا ہے ،تاکہ یہاں سبھی عازمین کی لوازمات کو جلد سے جلد مکمل کرکے اُن کو خصوصی بسوںمیں یہاں سے سری نگرائرپورٹ روانہ کیا جائے ۔جموں وکشمیر حج کمیٹی نے مزید کہاکہ 11جون کو دوسری پرواز نمبرSG-5811میں کل314عازمین سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانہ ہونگے ،اوران سبھی عازمین کو مطلع کیاجاتاہے کہ وہ اتوار کودن کے ساڑھے12بجے تک حج ہاﺅس بمنہ سری نگرتشریف لائیں ۔