سید اعجاز
ترال//جمعہ کے روز بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے بارویں جماعت کے نتائج منظر عام پر لائے ہیں اس دوران اس امتحان میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات نے شاندار کار کاردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ کامیاب بچوں کی شرح65% بتایا گیا ہے ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے سات ہائر سیکنڈریوں میں زیر تعلیم بچوں کی ایک اچھی خاصی تعداد نے کامیابی حاصل کی ہے ۔اس دوران گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول ڈاڈسرہ ترال میں زیر تعلیم رجل گنجو ساکن لاجورہ نے سب ضلع کی کل7ہائر سکنڈری سکولوں میں سب سے زیادہ 492نمبرات حاصل کر کے شاندار کار کردگی کا مطاہرہ کیا ہے ۔سب سے پہلے رجل گنجو نے سرینگر میل کے ساتھ خاص بات چیت میں بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے ہائر سکنڈری سکول ڈاڈسرہ میں زیر تعلیم تھا جہاں وہ اکیلاکشمیری پنڈت لڑکاتھا انہوں نے اپنے استادوں اور ہم جماعت طالب علموں کے رول کی زبردست تعریف کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ مستقبل میں ایک انجینئر بننا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ مزید محنت کریں گے ۔رجل گنجوکے تنائج منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر مختلف سیاسی سماجی ،ادبی اورخاص کر عام لوگوں نے زبردست خوشی کا اظہار کر کے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ادھر علاقے میں امتحان میں دوسرے نمبر پر افلا یوسف ساکن ہرد میر ترال جو گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری سکول ترال میں زیرتعلیم تھی جس نے490 نمبرات میڈیکل سٹریم میں حاصل کر کے اپنے ،والدین اور اساتذہ صاحبان کا نام فخر سے اونچا کیا ہے ۔افلا ایک سرکاری استاد کی بیٹی نے ان کی کامیابی پر ان کے گھر میں جشن کا ماحول تھا ۔انہوں نے زیر تعلیم ادارے کے سکولی عملے کے ساتھ مقامی کوچنک سنٹر فیوچر سٹارز کے تمام اساتذہ صاحبان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اسی طرح سب ضلع میں تیسرے نمبر پر ماحورہ ارشاد ساکن ترال بالا جس نے 488نمبرات حاصل کر کے سب ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ماحورہ کے والد ایک دکاندار ہیں جبکہ انہوں نے دسویں جماعت میں498نمبرات حاصل کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ نیٹ کے لئے گھر میں ہی تیاری کررہی ہے ۔انہوں نے بتایا وہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری سکول ترال میں زیر تعلیم تھی وہ بھی فیوچر سٹارکوچنگ سنٹر میں زیر تعلیم تھی انہوں نے سبھی اساتذہ صاحبان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس طرح سے چیوچر سٹارکوچنک سنٹر کی جانب سے ہمیں کچھ اور طالب علموں کے نام موصول ہوئے ہیں جن میںافلاح ساکن بٹہ گنڈ485،مدثر احمد ساکن رٹھسونہ482،عروشہ ساکن گامراج ترال جنہوں نے 480نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہے جو مزکورہ کوچنگ سنٹر میں زیر تعلیم تھے۔جبکہ ڈاڈسرہ ہائر سکنڈری سکول میں زیر تعلیم رجل گنجو کے علاوہ ندا نبی نے482جبکہ آئمن کانم نے477اور منہا مقبول نے بھی477نمبرات حاصل کئے ہیں ۔ خیال رہے اس سال نئی تعلیمی پالیسی کے تحت پہلی بار مارچ سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا ۔