سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال تحصیل آری پل میں ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے بلاک آفس میں پی ایم اے وائی سکیم کے سلسلے میں ایک جانکاری پروگرام منعقد کیا ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے دہی نمائندوں کے ساتھ ساتھ مستحق آبادی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اس دوران انہوں نے یہاں موجود لوگوں کو اس اسکیم کے طریقہ کار اور رجسٹریشن کے حوالے سے دہی ترقی کے ملازمین سمیت بہتر انداز میں جانکاری دی ہے تاکہ کوئی ایسا شخص مکان سے محروم نہ رہے جو مستحق ہے ۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا اگر ابھی کوئی مستحق کنبہ اسکیم میں دائرے میں رجسٹر نہیں ہے تو ہمیں امید ہے کہ محکمہ دہی ترقی اور ایل جی انتظامیہ نئی رجسٹریشن کےلئے اقدامات اٹھائیں گے تاکہ موجودہ سرکار کے دور میں مستحق اور غریب افراد کو بناءکسی پریشانی کے اپنا حق ملے ۔گنائی نے بتایا یہ پہلا موقعہ ہے کہ مودی سرکار نے جموںو کشمیر کے لئے اتنی بڑی تعداد میں رہاشی مکانوں کے لئے رقومات فراہم کئے جو ایک بہتر قدم ہے جس کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر عظم نرندر مودی اور ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتے ہیں،۔