سری نگر:۹،جون :جے کے این ایس : ایک میڈیا رپورٹ میں اسبات کا انکشاف کیاگیاہے کہ امرناتھ یاترا2023کے دوران پلوامہ دہشت گردانہ حملے جیسی کوئی کارروائی انجام دینے کی سازش رچی جارہی ہے،اوراس خطرے کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیوںنے الرٹ جاری کردیاہے۔اس دوران حکام نے یہ فیصلہ لیاہے کہ جب امرناتھ یاتریوں کا قافلہ جموں سری نگر قومی شاہراہ سے گزرے گا تو کسی دوسری گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ادھر سالانہ امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر، این ڈی آر ایف نے امرناتھ گھپاکے اوپری حصے تک باقاعدہ پروازوں کےساتھ حفاظتی تیاری شروع کر دی ہے اور آفات سے بچاو¿ کےلئے ڈاگ اسکواڈ کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف کیاگیاہے کہ سرحد پار بیٹھے دہشت گردوں کے آقاو¿ں نے امرناتھ یاترا کے قافلے پر پلوامہ جیسے دہشت گردانہ حملے کو دہرانے کی سازش رچی ہے۔ انہوںنے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دعویٰ کیاکہ امرناتھ یاترا پر فدائین حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق امرناتھ یاتریوں پر ممکنہ حملے کو انجام دینے کیلئے پاکستانی زیر کنٹرول کشمیر میں کچھ دنوں سے مسلسل میٹنگیں ہو رہی ہیں،اور۔ سرحد پار تربیتی کیمپ میں دہشت گردوں کو فدائین حملے کی تربیت دی جا رہی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کو پلوامہ جیسے دہشت گردانہ حملوں کےلئےبھی تیار کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان نے اپنے یہاں تربیتی کیمپوں کو فعال کر رکھا ہے اور کچھ دہشت گرد ٹریننگ لےکر لانچنگ پیڈ تک پہنچ چکے ہیں۔حکام نے بتایاکہ ذرائع سے ایک اور خصوصی اطلاع ملی ہے کہ ان دہشت گردوں کو پاکستانی فوج کے کمانڈوز خصوصی ٹریننگ دے رہے ہیں اور پاکستانی فوج کے کرنل اور بریگیڈیئر رینک کے افسران ذاتی طور پر اس ٹریننگ کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جس میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گرد ٹریننگ کیمپوں میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع سے ایک اور اہم اطلاع موصول ہوئی ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی اندرونی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس بار جب امرناتھ یاتریوں کا قافلہ جموں سری نگر ہائی وے سے گزرے گا تو کسی دوسری گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بتا دیں کہ امسال امرناتھ یاترا یکم جولائی کی سے شروع ہوگی،اور62دنوں تک جاری رہے گی۔سالانہ امرناتھ یاترا کے یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر، این ڈی آر ایف نے امرناتھ گھپاکے اوپری حصے تک باقاعدہ پروازوں کےساتھ حفاظتی تیاری شروع کر دی ہے اور آفات سے بچاو¿ کےلئے ڈاگ اسکواڈ کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا 2023کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک درجن ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ این ڈی آر ایف نے اچانک سیلاب اور”گلیشیل“ جھیل آو¿ٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) سے بچنے کےلئے یاتری کیمپوں کی تعمیر کےلئے جگہوں کی نشاندہی شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال8 جولائی کو شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔