انڈور سٹیڈیم ترال میں کیک بوکسینگ چمپیئن شپ منعقد
ترال: ڈسٹرکٹ کیک بوکسنگ ایسوسی ایشن پلوامہ کشمیر کے بینر تلے انڈور سٹیڈیم ترال میں ایک سپورٹس چمپین شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے چمپیئن شپ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ہے، جبکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد خان کے علاوہ باقی کئی لیڈران بھی موجود رہے۔ پروگرام کے دوران ترال اور اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ادھر پروگرام کے آخر پر بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو چمپیئن شپ کے منتظمین کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔